ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے رحمانیہ کالونی میں واقع میونسپل کارپوریشن اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات اپنی حفاظت خود کیسے کریں، اس کے لیے کفیل ایجوکیشن سوسائٹی اور شہر پولیس کی دامنی اسکواڈ کی جانب سے ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ Workshop Held on Women Safety in Aurangabad
حالیہ دنوں میں معاشرے میں خواتین کے خلاف ہورہے ظلم و جرائم Crime Against Women میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کفیل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی صدر فردوس فاطمہ اور شہر پولیس کی دامنی اسکواڈ کی جانب سے رحمانیہ کالونی میں واقع اورنگ آباد میونسپل کارپویشن اسکول میں ایک ورکشاپ منعقد کیا۔ Kafil Education Foundation Workshop جس میں اسکول کی طالبات کو یہ بتایا گیا کہ وہ اپنی حفاظت کس طرح سے کریں اور آنے والی والی مصیبتوں کو کس طرح حل کریں۔ ورکشاپ میں خواتین کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ Workshop Held to Aware Women About their Laws
ورکشاپ میں بتایا گیا کہ حالیہ دنوں میں خواتین کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کو جہاں گھر کے باہر سڑکوں پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں گھریلو تشدد جیسے واقعات عام ہوگئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لڑکیوں کو اپنی حفاظت خود کرنا آنا ضروری ہے۔ اتنا ہی نہیں خواتین کے خلاف ہورہے ظلم پر قوانین بھی بنائے گئے ہیں، جسے جاننا ضروری ہے، تاکہ مستقبل میں ہونے والی پریشانیوں کو حل کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند سال قبل اورنگ آباد پولیس کی جانب سے دامنی اسکواڈ کی تشکیل دی گئی تھی، جو شہر کے اسکول، کالج اور سیاحتی مقامات پر گشت لگا کر خواتین کی حفاظت کرتی ہے۔ Aurangabad Damini Squad for Women Protection
اس اسکواڈ کی جانب سے اورنگ آباد کے رحمانیہ کالونی میں واقع مونسپل کارپوریشن ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو موجودہ حالات کے بارے میں جانکاری دی گئی اور مُشکل وقت میں ہونے والی پریشانیوں کا کس طرح مقابلہ کر کے انہیں حل کیا جاسکتا ہے، اس پر روشنی ڈالی گئی۔ پولیس کی جانب سے خواتین کی حفاظت کے لیے ٹول فری نمبرات کے بارے میں بھی طالبات کو تفصیلی جانکاری دی گئی۔ ساتھ ہی طالبات کو انٹرنیٹ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔