اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر میں واحد کلام فاؤنڈیشن اور بزم محبان اردو کے اشتراک سے رسم اجرا تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بدست افسانه نگار و شاعرہ صبا تحسین نے صحافی و ادیب سلیم احمد کے افسانوی مجموعہ بنا حرفوں کی تحریر اجراء کیا۔
اس تقریب میں ابھر تے فن کاروں ، ادیب اور نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کا نمایاں پیغام دیا گیا۔ خالد سیف الدین کے زیر صدارت اس رسم اجراء کی تقریب میں مختلف شعبہ حیات کی نمایاں شخصیتوں نے شریک رہ کر اتحاد و اردو سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اس کے بعد نعت پیش کی گئی۔
اپنے صدارتی خطبہ میں خالد سیف الدین نے اورنگ آباد کی سرزمین کو اردو زبان وادب کا گہوارہ بتاتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعادت حسن منٹو اور عصمت چغتائی کے افسانوں میں جس طرح کا انسانی درد ہے اسی طرح سلیم احمد کا افسانوی مجموعہ بنا حرفوں کی تحریر بھی انسانی درد کی عکاسی کرتا ہے۔ سلیم احمد کے افسانے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑتے ہیں۔
معروف افسانہ نگار نورالحسنین نے کہا کہ سلیم احمد کے افسانے کہانی کو سیدھے کہانی کی طرح لے کر چلتی ہے جس سے قارئین کی دلچسپی برقرار رہتی ہے۔ بنا حرفوں کی تحریر میں عام لوگوں کی کہانیاں ہیں جس میں ہندوستانی عوام کی ترجمانی ہوتی ہے۔ اس میں عوامی درد اور جذبوں کی عکاسی ہوتی ہے جس سے قاری فن کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وارثانی حرف و قلم کے ذمہ داروں نے کہا ہے کہ اورنگ اباد شہر کے نئے قلم کاروں کے لئے تنظیم بنائی گئی ہے نئی نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کے گئی ہے تنظیم کا کہنا ہے کہ نئے فنکاروں کے لئے کئی سارے پلیٹ فارم بھی فراہم کیے جا رہے ہیں.
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی صدر شعبہ اردو ڈاکٹر کیرتی مالنی جاؤ لے نے کہا کہ نئے قلم کاروں کے لیے یونیورسٹی میں پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ مراٹھواڑہ کی جو زرخیز زمین ہیں یہاں سے اور بھی قلم کار ابھر کر سامنے آئے .
یہ بھی پڑھیں:Eid-ul-Adha Holiday مہاراشٹر میں عیدالاضحی کی تعطیل جمعرات 29 جون کو دینے کا مطالبہ
اس پروگرام میں جالنہ کی ہونہار طالبہ مصباح انور خان کا بھی واحد کلام فاؤنڈیشن اور عوام کی جانب سے استقبال کیا گیا مصباح نے نیٹ امتحان میں 633 نشانات حاصل کرتے ہوئے طلباء کو مستقل محنت و جستجو کا پیغام دیا۔