مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کی مستعفی قیادت کے ذمہ داران کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں محمد مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند نہال احمد نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت سے متعلق تفصیلات پیش کی۔ اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں میں ہم نے جنتادل سیکولر کے بینر تلے عوامی و سیاسی کام کاج کوشش انجام دیا۔ سیاست ہی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سے عوامی خدمت انجام دی جاتی ہے۔ کبھی جنتا دل کا وزیر اعظم رہا کبھی ریاستی سرکاریں رہیں۔ لیکن آج جنتا دل سیکولر مسلسل کمزور ہوتی گئی اور ہم نے مالیگاؤں سے اس پارٹی سے کام کیا ہے۔ دیوی گوڑا کے فیصلے کو ہم نے قبول نہیں کیا اور ہم نے مالیگاؤں شہر کے ورکروں اور عوام سے مشورہ کے بعد پارٹی سے استعفی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ نہال احمد بھی ایک سماجوادی لیڈر تھے۔ اس لیے ہم نے عوامی مشورہ کے بعد سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ جو کہ مالیگاؤں کا مستقبل طے کرے گا۔ 8 نومبر کو ممبئی میں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں شمولیت ہوگی۔ جنتا دل سیکولر کی مستعفی ریاستی باڈی مہاراشٹر لیول پر سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو سے ہم نے اسمبلی کی امیدواری طلب کی ہے، اگر ہمیں امیدواری ملتی ہے تو ہم چناؤ پوری طاقت کے ساتھ لڑیں گے۔ اور جلد ہی اکھلیش یادو مالیگاؤں میں جلسۂ عام کا وقت دیں گے۔ اس درمیان شان ہند نہال احمد نے کہا کہ ہمارے نظریات کے مطابق اقلیتی برادری کو فائدہ پہنچانے کے لیے ہم نے سماجوادی پارٹی کو چنا ہے۔