جھانوی ، گونجن سکسینہ کی سوانح پر مبنی ’دی کارگل گرل‘، تخت، دوستانہ 2، روح افزا جیسی مشہور فلموں میں نظر آئیں گی۔ اس کڑی میں ایک اور فلم ’بامبے گرل‘ بھی شامل ہوگئی ہے ۔ اس فلم میں جھانوی اپنے والد بونی کپور کے پروڈکشن کے بینر تلے کام کریں گی۔
بونی کپور اور پروڈیوسر مہاویر جین ایک ساتھ مل کر دو نسلوں کے فرق کو دکھانے والی فلم ’بامبے گرل بنارہے ہیں جس میں جھانوی اہم کردار نبھائیں گی۔
اس فلم میں جھانوی ایک باغی نوجوان لڑکی کے کردار میں دکھائی دیں گی ۔ اس فلم کو 60 کے مشہور فلمساز سنجے ترپاٹھی نے لکھا ہے جو اس کی ہدایت کاری کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
یہ فلم دو نسلوں کے سوچ کے فرق کو دکھانے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان رشتوں کی ڈور مضبوط کرنے کا پیغام بھی دے گی۔ حالانکہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ فلم میں جھانوی کے ساتھ کون کون سے فنکار موجود ہونگے۔
جھانوی نے حال ہی میں ’دی کارگل گرل اور روح افزا‘ فلموں کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔