ETV Bharat / state

خلد آباد: کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام - درگاہ حضرت برہان الدین غریب

خلدآباد شہر میں طلبا وطالبات اور خواتین کے لیے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا۔ حضرت برہان الدین غریب درگاہ کے احاطے میں قائم ان اداروں میں طلبا و طالبات کو مفت میں جدید و تیکنیکی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 1:18 PM IST

بزرگان دین کے مہاراشٹر کے خلد آباد شہر میں طلبا وطالبات اور خواتین کے لیے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ حضرت برہان الدین غریب درگاہ کے احاطے میں قائم ان اداروں میں طلبا و طالبات کو مفت میں جدید و تیکنیکی تعلیم فراہم کی جائے گی۔

جاوید نرگس گروپ اور درگاہ کمیٹی کے اشتراک سے ان اداروں کا قیام عمل میں آیا ہے، جاوید نرگس گروپ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں کے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا اور انھیں مسابقتی دوڑ میں شامل کرنا ان کا مقصد ہے۔

کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کا قیام

سماجی کارکن سید طیب ظفر نے کہا کہ اس کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ اور ٹیلرنگ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد صرف اور صرف سکھانا ہے جہاں ہر مذاہب کے طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد: مگری کیڑے نے موسمبی کی فصلوں کو تباہ کردیا

جاوید نرگس گروپ کے صدر محمد جاوید کا کہنا ہے کہ خلد آباد میں اس طرح کے انسٹی ٹیوٹ کھولنے کا مقصد یہاں کے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ ہماری تنظیم صرف شہروں میں ہی نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں اس طرح کے فلاحی کام کو انجام دینے کی کوشش کرتی آرہی ہے۔

اس موقع پر درگاہ کمیٹی کے ذمہ داران اور خلدآباد شہر کی نامور شخصیات کثیر تعداد میں موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.