نو روزہ جشن اقبال کے ذریعے علامہ اقبال کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جشن اقبال کا پروگرام اورنگ آباد میں پہلی مرتبہ نو دن تک آن لائن ہوگا۔
شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کی مناسبت سے اورنگ آباد میں نو روزہ جشن اقبال منایا جارہا ہے، اس جشن کی انفرادیت یہ ہیکہ نو روز تک چلنے والا یہ جشن پوری طرح سے آن لائن ہے اور اقبال کے چاہنے والے اقبال سے متعلق کلام آن لائن پیش کر رہے ہیں۔
جشن اقبال کا افتتاحی اجلاس اورنگ آباد میں ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت معروف ادیب و ناول نگار نورالحسنین نے کی اس موقع پر اقبال کی شاعری، فلسفہ خودی اور اقبال کے شاہین جیسے عنوانات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔
جشن اقبال کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ وہ اس جشن کے ذریعے اقبال کے پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔