ETV Bharat / state

Sadbhavna Manch Program in Malegaon اختلافات ختم کرکے ملک کو آباد کرنے کی ذمہ داری ہماری ہے

جمعیت العلماء (سیلمانی چوک) کے صدر مفتی آصف شعبان نے کہا کہ جمعیت سدبھاؤنا منچ کے پروگرام میں ہر مذاہب کے پیشوا کو مدعو کیا گیا۔ جنہوں نے اپنی تقریر میں ملک کے ہر باشندے کو مل جل کر بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارنے کا پیغام دیا ہے۔Sadbhavna Manch Program in Malegaon

Sadbhavna Manch Program in Malegaon
تمام اختلافات کو ختم کرکے ملک کو آباد کرانے کی ذمہ داری ہماری ہے، مفتی آصف شعبان
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 8:21 PM IST

Updated : Aug 28, 2022, 8:59 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جمعیت العلماء (سیلمانی چوک) کے زیر اہتمام 'سدبھاؤنا منچ' کے تحت اسکس ہال میں ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی آصف شعبان نے کی جبکہ مذکورہ پروگرام میں مختلف مذاہب کے پیشواؤں کے علاوہ متعدد تنظیموں کے ذمہ داران اور شہر کی سرکردہ شخصیات کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ Sadbhavna Manch Program in Malegaon

اس پروگرام کے اختتام پر شری رنگ اورھت آشرم کے ذمہ دار شری ماؤلی مہاراج نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج ہر شخص امن و امان چاہتا ہے، اس لیے بھائی چارے اور امان کے پیغام کو اپنی گلیوں سے شروع کریں اور پھر راستوں پر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 20 برسوں سے مالیگاؤں میں رہائش پذیر ہیں اور اکثر و بیشتر دوسرے شہروں اور مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتے ہیں۔ دراصل حقیقت یہ ہیکہ مالیگاؤں شہر کی شبیہ ملک بھر میں خراب ہوچکی ہے۔ جمعیت سدبھاؤنا منچ کی یہ کوشش خراب شبیہ کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ Sadbhavna Manch Program in Malegaon

اس دوران جمعیت العلماء(سیلمانی چوک) کے صدر مفتی آصف شعبان نے اس پروگرام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیت سدبھاؤنا منچ کے اس پروگرام میں ہر مذاہب کے پیشواؤں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے اپنی تقریر میں ملک کے ہر باشندے کو مل جل کر زندگی گزارنے کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے ہم نے تمام اختلافات کو ختم کرکے کندھے سے کندھا ملا کر ملک کو آزاد کروایا ہے اسی طرح ملک کو آباد کرانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔ Sadbhavna Manch Program in Malegaon

یہ بھی پڑھیں: Derogatory Remarks Against Prophet: جموں میں موجودہ صورتحال پر مفتی محمد آصف سے خصوصی گفتگو

Last Updated : Aug 28, 2022, 8:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.