ETV Bharat / state

فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم - اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کو روکنے کے لئے بھارت عالمی سطح پر اپنی سے جانب سے پوری کوشش کرے۔

فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

author img

By

Published : May 19, 2021, 10:36 PM IST

ریاست مہاراشٹر مالیگاؤں میں بدھ کے روز جمعیت علماء (مالیگاؤں) سلیمانی چوک کے وفد‌ نے ایڈیشنل کلکٹر سے ملاقات کر فلسطین میں ہو رہے ظلم اور بربریت کے خلاف ایڈیشنل کلکٹر دھنجے نکم کے توسط سے ایک مکتوب صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو روانہ کیا۔

فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم
فلسطین میں اسرائیل کی بربریت کے خلاف صدر جمہوریہ کو میمورنڈم

اس مکتوب میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کو روکنے کے لئے بھارت عالمی سطح پر اپنی سے جانب سے پوری کوشش کرے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ سبھی افراد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لے رکھے ہیں۔

اس کے علاوہ ان حملوں میں کم از کم 219 فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں 63 بچے اور 36 خواتین شامل ہیں۔ اس دوران 1،530 افراد زخمی ہوئے ہیں، جس میں عام شہریوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں اسرائیل کے خلاف زبردست غم‌ و غصہ پایا جارہا ہے اور متعدد ممالک میں بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے حالانکہ مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بھی اسرائیل کے خلاف تمام سماجی و ملکی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا اور حکوت ہند سے اس معاملے میں پیش رفت کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔

اس وفد میں مولانا آصف شعبان صاحب صدر جمعیت علماء مالیگاؤں سلیمانی چوک، قاری اخلاق احمد جمالی، حافظ انیس اظہر ،شاکر سر حاجی یاسین سیٹھ، قاری عبداللہ فیصل، مولانا ابو زید ابن ڈاکٹر عبدالسلام، حافظ اشفاق جمالی حافظ جمیل احمد اشاعتی، مولانا سلیم اشاعتی ناسک، مفتی محمد طفیل صاحب قاسمی ،مولانا اسماعیل جمالی، مولانا عبدالرحیم بیتی ،مفتی عبداللہ ہلال قاسمی، حافظ عبدالعزیز رحمانی خلیل احمد صابر شیخ‌ وغیرہ شامل رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.