ETV Bharat / state

مالیگاؤں خلیل اسکول گراؤنڈ میں یک روزہ محسن انسانیت کانفرنس 19 نومبرکو - جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر

مالیگاؤں میں اہل حدیث منزل (گولڈن نگر) میں امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی کی جانب سے پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں جمعیت اہل حدیث کے ذمہ داران نے 19 نومبر 2023 کو منعقد ہونے والی بعنوان محسن انسانیت کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے تفصیلات پیش کی۔ Jamiat Ahle Hadees

مالیگاؤں خلیل اسکول گراؤنڈ میں یک روزہ محسن انسانیت کانفرنس  19 نومبرکو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 2:29 PM IST

مالیگاؤں خلیل اسکول گراؤنڈ میں یک روزہ محسن انسانیت کانفرنس 19 نومبرکو

مالیگاؤں: جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم اعلیٰ حافظ عنایت اللہ محمدی نے کہا کہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر اپنی بنیاد سے ہی مالیگاؤں کے مرکزی دفتر سے پورے صوبے میں اپنی ضلعی و ذیلی اکائیوں کے ساتھ دینی دعوتی و تعلیمی نیز اجلاس وکانفرنس اور سماجی، فلاحی سرگرمیوں میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19نومبر 2023ء بروزاتوار عصر بعد تا رات دس بجے گولڈن نگر کے سیٹھ محمد خلیل ہائی اسکول گراؤنڈ میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کا صوبائی سطح کا دینی اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔ جس میں ائمہ حرمین شریفین کے استاذ، محدث مکہ مکرمہ،مفتی ومدرس حرم علامہ وصی اللہ عباس مدنی صاحب، مکہ مکرمہ سے تشریف لاچکے ہیں،ان کے علاوہ ملک کے کئی ممتازو مشاہیر اہل علم و فضل شریک ہوکر حاضرین سے خطاب فرمائیں گے اور اس کانفرنس سے پوری ریاست سے استفادہ کرنے والے سامعین کی ایک بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

حافظ عنایت اللہ محمدی نے کہا کہ صوبائی جمعیت اپنےاجلاس میں مختلف عناوین کے تحت، ملک کے مشاہیر اہل علم وفضل کے ذریعے محسن انسانیت حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی سچی تعلیمات کوعام کرنا چاہتی ہے۔جس میں مسنون نکاح کی ترویج اور بے جا رسومات وخرافات کی تردید، معاشرے کی اصلاح میں نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کرنا،حالات حاضرہ میں ہماری ذمہ داریاں،برادران وطن کے ساتھ حسن سلوک اوران کے شرعی حقوق کی تعلیمات کو عام کرنا،مسلمانوں میں بے دینی کے اسباب وعلاج اسی طرح قرآن کے پیغام اور اس کے احکام کولوگوں تک پہونچانا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا ابوالکلام آزاد کے107 سال پُرانے اخبارات الہلال اور البلاغ آج بھی موجود

اس درمیان امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے کہا کہ جس میں تاریخ پر گہری نگاہ رکھنے والے اہل علم واصحاب وفکرونظر مختلف موضوعات مثلاہندوستان میں تحریک اہل حدیث کی ابتداء اور علماء اہل حدیث کی دیگر ملی ،دینی،سیاسی تنظیموں میں شراکت اور گراں قدر خدمات کونسل نو تک پہونچانے کی کوشش کریں گے اس کے علاوہ تحریک اہل حدیث کے تنزلی کے اسباب اور اس کے علاج مزید تحریک اہل حدیث کس طرح منظم ہوکر اپنا دعوتی فریضہ انجام دے سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.