اسکارپیو سے جلیٹِن کی چھڑیاں بر آمد ہونے کے معاملے میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مکیش امبانی کے گھر کے باہر مشتبہ ایس یو وی کار اسکارپیو کو ممبئی کے پیڈر روڈ پر مکیش امبانی کی رہائش گاہ 'انٹیلیا' کے قریب دیکھا گیا تھا۔
مشکوک کار ملنے کے بعد امبانی کے گھر کے سکیورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی تھی۔ اس سے قبل مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی ملی تھی۔
اس پورے معاملے کا کنکشن دہلی کی تہاڑ جیل سے جوڑ رہا ہے، جس ٹیلی گرام چینل سے جیش الہند نے دھمکی دی تھی، اسے تہاڑ جیل میں ہی بنایا گیا تھا۔
سکیورٹی ایجنسیوں نے نمبر کو ٹریک کیا ہے، مہاراشٹر اے ٹی ایس کے ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے، اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مکیش امبانی کے گھر کے باہر ملنے والی مشتبہ کار کا مالک منسُکھ ہیرین تھانے علاقے میں مردہ پایا گیا تھا۔ منسُکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں پولیس افسر سچن وازے کا نام آیا ہے۔
منسُکھ ہیرین کے اہلخانہ نے سچن وازے پر قتل کا الزام عائد کیا ہے، حزب اختلاف نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی تھی، بعد میں وازے کا ٹرانسفر کردیا گیا تھا۔