ممبئی: جئے پور ایکسپریس میں ہوئی فائرنگ کو لیکر سماجوادی پارٹی نے ممبئی میں ایوان اسمبلی کو سیڑھیوں پر احتجاج کیا۔ رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ شخص پاگل یا ذہنی مریض نہیں تھا، اس نے کیا کہا آپ نے سنا، اس نے یوگی، مودی اور ٹھاکرے کو ووٹ دینے کی بات کہی‘۔ انہوں نے کہا کہ اس واردات کے بعد اب داڑھی اور ٹوپی والے مسلمانوں کا ٹرین میں جانا دوبھر ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Jaipur Mumbai train firing ممبئی ٹرین فائرنگ معاملے میں درج ایف آئی آر میں پاکستان اور سیاسی لیڈران کا ذکر کرنے کا بھی اعتراف
انہوں نے کہا کہ ’ملک بھر میں بی جے پی نے نفرت پھیلا دی ہے، یہی وجہ ہے کہ اب یہ ملک کے ہر علاقے میں پھیل گئی اور ایک پولیس والے نے ٹرین میں سفر کے دوران داڑھی ٹوپی والوں کی شناخت کرکے گولیاں برسائی ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ اسمبلی میں اُنہیں غدّار کہا گیا۔ اورنگ زیب کو لیکر لگاتار اشتعال انگیز باتیں کی جا رہی ہیں۔ اُنہیں ایک ظلم کرنے والا بادشاہ کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔ اُن کی شبیہ داغدار کی جارہی ہے، ہم اسکی مخالفت کرتے ہیں۔ 400 برس قبل کیا ہوا اُسے آج کیوں اُکھاڑا جا رہا ہے؟ انہوں میں اچھے کام کئے اُسکا کوئی ذکر نہیں کیا جاتا، اب انکے پاس کوئی موضوع ہی نہیں ہے اسی لیے یہ سب اب نکالا جا رہا ہے۔