ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف جیل بھرو مہم

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 2:10 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:53 AM IST

ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں شہریت ترمیمی قانون این آر سی اور این پی آر کے خلاف جیل بھرو مہم شروع کیا گیا ہے۔

سی اے اے کے خلاف جیل بھرو مہم
سی اے اے کے خلاف جیل بھرو مہم

لوک وکاس پریشد کے زیر اہتمام اس مظاہرے میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی اور اپنی گرفتاریاں پیش کیں۔ اس سے قبل ایک جلسے میں مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر زبردست نکتہ چینی کی گئی۔

سی اے اے کے خلاف جیل بھرو مہم

اورنگ آباد شہر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

لوک وکاس پریشد کی جانب سے ڈیویژنل کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی جلسہ ہوا۔

اس جلسے میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریت ترمیمی قانون کو ملک کی سالمیت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا۔

مقررین نے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور سی اے اے کو تفریق پیدا کرنے والا قانون قرار دیا

سی اے اے کے خلاف جیل بھرو مہم
سی اے اے کے خلاف جیل بھرو مہم

احتجاجی جسلے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ترمیم شدہ قانون شہریت، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کو آزادی کی دوسری لڑائی سے تعبیر کیا۔

مقررین نے لوگوں کو خوفزدہ ہونے کے بجائے ملک کی بقا کے لیے سامنے آنے کی اپیل کی۔ احتجاجی جلسے کے بعد جلسے میں شامل سینکڑوں نوجوانوں نے سی اے اے کی مخالفت میں گرفتاریاں پیش کی۔

اورنگ آباد لوک وکاس پریشد کے اس جیل بھرو آندولن میں ایک سو پچاس سے زائد افراد نے گرفتاریاں پیش کی۔ پریشد کے صدر نے متنبہ کیا کہ حکومت اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتی تو مستقبل میں ریل روکو آندولن کیا جائیگا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:53 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.