بہوجن سماج پارٹی کے زیر اہتمام جیل بھرو آندولن پروگرام میں شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے روڈ پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔
بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو خود سپردگی کر پولیس اسٹیشن میں پہنچ گرفتاری دی۔اس جیل بھرو آندولن کے موقع پر سب سے پہلے امبیڈکر مجسمے کی گل پوشی کی۔ اس موقع پر رمیش نکم (مقامی صدر، بہوجن سماج پارٹی)، مولانا عبدالعظیم فلاحی (رکن، دستور ہند بچاؤ کمیٹی)، زین الدین وائر مین(مقامی صدر، سماج وادی پارٹی)، صوفی غلام رسول قادری (صدر جمعیت الاسلام)، حاجی یوسف الیاس (صدر سنی کونسل)، سہیل احمد ڈالریا( رابطہ گروپ)، عمران راشد(مالیگاؤں اسٹوڈنس آرگنائزیشن) و دیگر موجود رہے۔
اس موقع پر صوفی غلام رسول، یوسف الیاس، عبدالعظیم فلاحی، رمیش نکم، آنند اڑاو اور عمران راشد نے خطاب کیا۔ جیل بھروآندولن کوآرڈینیٹر رمیش نکم اور دیگر سرکردہ شخضیات کے ہاتھوں سٹی پولیس اسٹیشن انتظامیہ کو ایک احتجاجی میمورنڈم بھی دیا گیا۔