ETV Bharat / state

Hindenburg Adani Case مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں، اڈانی گروپ کو ٹارگیٹ کیا گیا: شرد پوار - جانچ کی کوئی ضرورت نہیں

ہنڈنبرگ رپورٹ پر این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ میں اڈانی گروپ کو ٹارگیٹ کیا گیا تھا۔

18198508
18198508
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 8:50 AM IST

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ و سینئر اپوزیشن لیڈر شرد پوار نے کہا کہ اڈانی کیس میں جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جی سی پی) کی جانچ کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ کمیٹی متعلقہ جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ میں اڈانی گروپ کو ٹارگیٹ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی نے بیان دیا اور ملک میں کھلبلی مچ گئی۔ اس طرح کے بیانات پہلے بھی دیے گئے تھے، جس سے ہنگامہ برپا ہوا تھا، لیکن اس بار اس معاملے کو زیادہ اہمیت دی گئی۔

شرد پوار نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ یہ مسئلہ (رپورٹ) کس نے اٹھایا۔ پوار نے کہا کہ انہوں نے بیان دینے والے شخص کا نام نہیں سنا۔ اس کا پس منظر کیا ہے؟ این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ جب ملک میں ایسے مسائل پیدا ہوتے ہیں تو ہنگامہ ہوتا ہے۔ اس کی بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے، اس سے ملکی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ پوار نے کہا کہ ایسی چیزوں کو بالکل نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ کے ریمارکس کانگریس کے ریمارکس سے مختلف ہیں، جس نے ہنڈنبرگ-اڈانی کیس کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تحقیقات پر اصرار کیا ہے۔ پوار نے کہا کہ کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی جے پی سی انکوائری کے مطالبے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کو گائیڈ لائنز، کے لیے وقت دیا گیا ہے اور جانچ رپورٹ جمع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ بتا دیں کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ چھ رکنی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی تھی، جو اڈانی کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Hindenburg Adani Case ہنڈنبرگ۔اڈانی کیس میں جے پی سی کی تشکیل ضروری، کانگریس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.