ریاست مہاراشٹر کے انسداد دہشت گردی کے عملے (اے ٹی ایس) نے اس برس کے اوائل میں شدت پسند تنظیم داعش سے روابط کے شبہے میں دس افراد کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد سے تفتیش سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس گروپ میں شامل مشتبہ طلحہ پوٹرک نے معروف 'ممبریشور' مندر کے مہا پرشاد میں زہر ملانے کی سازش کی تھی تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔
اے ٹی ایس کا دعوی ہے کہ پرساد میں زہر ملانے کی سازش کا پتہ چل گيا تھا اور اس سازش کو بروقت ناکام بنا دیا گيا۔
اے ٹی ایس نے اپنی چارج شیٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مشتبہ افراد غیر ملکی ہینڈلر کے رابطے میں تھے اور ملزمین نے مندر کے احاطے کی ریکی بھی کی تھی۔