ETV Bharat / state

Economy Meal On Railway Station ریلوے کے عام کوچز میں مسافروں کو سستا کھانا ملے گا

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 12:19 PM IST

ریلوے کی جانب سے مسافروں بالخصوص عام کوچز میں سفر کرنے والے افراد کو دو طرح کے کھانے سستے داموں فراہم کیے جارہے ہیں۔ اکانومی کھانے کی اب ریلوے اسٹیشن پر قیمت 20 روپے ہے جبکہ کومبو کھانے کی قیمت 50 روپے ہے۔ یہ کھانا ریلوے اسٹیشنوں پر واقع ریفریشمنٹ رومز اور IRCTC(انڈین ریلوے ٹورازم اینڈ کیٹرنگ سروسز) کے کچن یونٹس کے توسیعی سروس کا ؤنٹرز کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے۔

ریلوے کے عام کوچوں میں مسافروں کو سستا کھانا ملے گا

اورنگ آباد: اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر اب مسافروں کو بالخصوص جنرل کوچز میں سفر کرنے والوں کو سستی قیمتوں پر معیاری اور صحت بخش کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے اور نگ آباد کے ساتھ ساتھ حیدرآباد، وجئے واڑہ، اور کچھ ریلوے اسٹیشنوں پر اکنامی میل شروع کی گئی ہے۔ ایسے میں ہزاروں مسافروں کو بڑی راحت ملی ہے۔

بھارتی ریلوے نے ریل مسافروں کو معیاری، کفایتی صحت بخش کھانا فراہم کرنے کے لیے اکنامی میل کا تصور متعارف کرایا ہے۔ اس کے تحت ریلوے مسافروں بالخصوص عام کوچز میں سفر کرنے والے مسافروں کو دو طرح کے کھانے سستے داموں فراہم کیے جائیں گے۔ اکانومی کھانے کی اب ریلوے اسٹیشن پر قیمت 20 روپے ہے جبکہ کومبو کھانے کی قیمت 50 روپے ہے۔ یہ کھانا ریلوے اسٹیشنوں پر واقع ریفریشمنٹ رومز اور IRCTC (انڈین ریلوے ٹورازم اینڈ کیٹرنگ سروسز) کے کچن یونٹس کے توسیعی سروس کاؤنٹرز کے ذریعے پیش کیا جارہا ہے۔

پلیٹ فارم پر جنرل کمپارٹمنٹ کے قریب سروس کاؤنٹر فراہم کیے جائیں گے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر اس سروس سے مستفید ہوسکیں۔ سروس کاؤنٹرز مسافروں کو کھانا ذخیرہ کرنے ، پیش کرنے اور فروخت کرنے کے لیے مجاز دکاندار استعمال کریں گے۔ ناندیڑ ڈویژن اورنگ آباد اسٹیشن پر اس سہولت کو شروع کرنے والا پہلا مقام ہے۔

ابتدائی طور پر جنوبی وسطی ریلوے کے پانچ اسٹیشنوں کو مسافروں کو یہ کھانا پیش کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ان میں اور نگ آباد، حیدرآباد، وجئے واڑہ، رینیگنٹا اور گنتکل اسٹیشن شامل ہیں۔ یہ اقدام پہلے ہی زون کے پانچوں اسٹیشنوں پر شروع ہو چکا ہے۔ ریلوے کی وزارت نے یہ پہل عام کوچوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو سستی معیاری خوراک فراہم کرنے کے لیے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Kala Chabutra Aurangabad جنگ آزادی میں حصہ لینے مسلمانوں والوں کو کالے چبوترے پر پھانسی دی گئی تھی

مسافروں کو معیاری کھانا ملے گا اکنامی میل کا تصور عام مسافروں کے لیے مفید ہوگا۔ اس سے مسافروں کو سستی قیمت پر معیاری اور صحت بخش کھانا مل رہا ہے مسافروں کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.