ETV Bharat / state

Aurangabad is Now Chhatrapati Sambhaji Nagar اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی کے عرضی گزار مشتاق احمد سے خاص بات چیت - عرضی گزار مشتاق احمد سے خاص بات چیت

حکومت نے اورنگ آباد شہر کا نام بدلنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اب شہر کا نیا نام چھترپتی سمبھا جی نگر رکھنے پر مرکز کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس نوٹیفکشن کی کاپیاں متعلقہ محکمہ جات کو بھی روانہ کردی گئی ہیں، لیکن تبدیلی نام مخالف کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ تاریخی اور تہذیبی ورثہ کہلانے والے شہروں کا نام بدلنے کے لیے باضابطہ طورپر مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔

مشتاق احمد سے خاص بات چیت
مشتاق احمد سے خاص بات چیت
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 7:33 PM IST

مشتاق احمد سے خاص بات چیت

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد شہر کا نام بدلنے کے معاملے میں مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ نے جو نوٹیفکشن جاری کیا ہے وہ ایک طرح سے عجلت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔ بظاہر مرکز نے نام بدلنے کے معاملے میں اپنی رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے لیکن یہ عارضی اقدام ثابت ہوگا اور قانونی راستے سے ہمیں کامیابی حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مشتاق احمد نے کیا۔

مشتاق احمد این سی پی کے رہنما کے علاوہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنھوں نے سن نووے کی دہائی میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کیے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے اسٹے حاصل کیا تھا، مشتاق احمد نے اورنگ آباد شہر کا تاریخی نام برقرار رکھنے کے لیے ایک طویل قانونی لڑائی لڑی اور اس میں کامیاب بھی رہے، لیکن فرقہ پرستی کی سیاست کے سبب اورنگ آباد تبدیلی نام کا معاملہ ہر چناؤ میں سیاسی موضوع بنتا رہا، شیوسینا اور بی جے پی نے اس مدعے کو بھنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی یہاں تک کہ اتحادی حکومت کے دوران بھی جب ادھو ٹھاکرے کے اقتدار کی کرسی ڈگمگانے لگی تھی اس وقت بھی ادھو ٹھاکرے نے آخری لمحات میں اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ اقتدار بچانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اب ایکناتھ شندے گروپ کی حکومت کو مرکز کی طرف سے ہری جھنڈی ملی ہے لیکن اورنگ آباد شہر کا نام بدلنے کی مخالفت کرنے والوں کا دعوی ہے کہ یہ معاملہ پہلے ہی ممبئی ہائی کورٹ میں زیر غور ہے۔ ایسے میں حکومت عدالت کا فیصلہ آنے سے پہلے کوئی قدم نہیں اٹھاسکتی۔ اس کے باوجود مرکز نے عدالت کو نظر انداز کرکے نوٹیفکشن جاری کیا ہے تاہم حکومت کی یہ عجلت بازی اس کے کوئی کام نہیں آنے والی ہے۔

واضح رہے اورنگ آباد تبدیلی نام کے خلاف عوامی سطح پر دھرنے دیئے گئے ، جلوس نکالے گئے اور جلسے کیے گئے، عوام نے بڑے پیمانے پر اس کی مخالفت کی لیکن عوامی مخالفت کو بھی نظر انداز کردیا گیا، مرکز کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اورنگ آباد شہر کا نام چھترپتی سمبھا جی نگر رکھنے پر مرکز کو کوئی اعتراض نہیں ہے ، اس نوٹیفکشن کی کاپیاں متعلقہ محکمہ جات کو بھی روانہ کردی گئی ہیں ، لیکن تبدیلی نام مخالف کمیٹی کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ تاریخی اور تہذیبی ورثہ کہلانے والے شہروں کا نام بدلنے کے لیے باضابطہ طور پر مختلف مراحل سے گزر نا پڑتا ہے ، عوام کی رائے مانگی جاتی ہے تاہم مرکز کی مودی حکومت تمام باتوں کو نظر انداز کرکے من مانے فیصلے عوام پر تھوپ رہی ہیں جو کہ کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں ، اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے اورنگ آباد نمائندے اسرارالدین چشتی نے این سی پی لیڈر مشتاق احمد سے تفصیلی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے پیش نظر سیاست گرم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.