ETV Bharat / state

International Flight from Aurangabad اورنگ آباد سے بین الاقوامی پرواز شروع کی جائے

author img

By

Published : May 4, 2023, 2:59 PM IST

مرکزی محکمۂ شہری ہوا بازی جیوتی رادتیہ سندھیا نے اورنگ آباد کے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کو ناندیڑ اور امرتسر کے درمیان فلائٹ سروس دوبارہ شروع کرنے کے لیے جلد ہی تمام متعلقہ افراد کے ساتھ میٹنگ کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر سعودی عرب کے جدہ کے لیے براہ راست بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا بھی وعدہ کیا تاکہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ جانے والے مسلمان زائرین کو بہتر رابطہ فراہم کیا جا سکے۔

18419128
18419128

اورنگ آباد: مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی مؤثر کامیابی پر مرکزی محکمۂ شہری ہوا بازی نے ناندیڑ ۔ امرتسر کے درمیان فضائی خدمات شروع کرنے کا تیقن دیا ہے۔ شہری ہوا بازی محکمے کے وزیر جیوتر ادتیہ سندھیا نے عنقریب اس سلسلے میں ایک اہم میٹنگ منعقد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ امتیاز جلیل نے اورنگ آباد سے بین الاقوامی پرواز میں شروع کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ اس ضمن میں امتیاز جلیل نے حال ہی میں مرکزی ہوا بازی وزیر جیوتر ادتیہ سندھیا کے ہمراہ ایک میٹنگ کی جس میں اورنگ آباد تا سعودی عرب کے جدہ شہر کے لیے براہ راست بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے کہا کہ اورنگ آباد مراٹھواڑہ کا صدر مقام ہے اور یہاں سے مراٹھواڑہ سمیت دیگر شہروں کے عازمین حج و عمرہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ رروانہ ہوتے ہیں، لہٰذا سعودی عرب کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے سے عازمین کو روانگی میں سہولت ہو جائے گی۔ اس میٹنگ میں امتیاز جلیل نے ناندیڑ شہر سے فضائی خدمات بند ہونے کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ ناندیڑ اور امرتسر کے درمیان سکھ بھائیوں کی آمد ورفت جاری رہتی ہے، تاہم فضائی خدمات بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں سکھ مسافرین کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے میٹنگ میں ناندیڑ ہوائی اڈے کو امبانی کے حوالے کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا۔

امتیاز جلیل نے مرکزی وزیر سندھیا کو اورنگ آباد شہر و ضلع کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اورنگ آباد ضلع میں اجنتا اور ایلورہ جیسے دو عالمی ثقافتی ورثے ہیں اور فضائی خدمات میں اضافے سے شہر میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انھوں نے سوال کیا کہ جب حکومت نے اورنگ آباد طیران گاہ کی کشادگی کے لیے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، تو اس کی پوری استعداد سے استفادہ کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے میٹنگ میں ٹراویل ایجنٹس کے خطوط بھی پیش کیے جس میں عمرہ کرنے والے عازمین کے لیے ہوائی اڈے سے چلنے والی ایئر لائنز کی ٹکٹوں کی پہلے سے خریداری کا وعدہ کیا گیا ہے۔ امتیاز جلیل نے بعد میں شہری ہوابازی کے سکریٹری سے اورنگ آباد سے دبئی اور سنگا پور جیسے مقامات کے لیے نئی پروازوں کے آغاز پر تبادلۂ خیال کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.