ریاست گوا میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) میں دھرمیندر اور راجیش کھنہ کی کلاسک فلموں کی نمائش کرائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گوا میں ہر برس منعقد ہونے والا عالمی فیسٹیول اپنے پچاس سالہ سفر کی تقریب منع رہا ہے، اس فیسٹیول میں ایسی کئی فلمیں دکھائی جائیں گی، جن کو فلم انڈسٹری میں آئے 50 برس پورے ہوگئے ہیں، ان فلموں میں دھرمیندر اور راجیش کھنہ جیسے سپر سٹارز کی فلمیں شامل ہیں۔
گولڈن لائننگ فلم سیکشن میں دھرمیندر کی ستیہ کام اور راجیش کھنہ کی آرادھنا کی سکریننگ کی جائےگی، یہ دونوں ہی فلمیں سنہ 1969 میں ریلیز ہوئیں تھیں، اور ہندی سنیما کی کلاسک فلموں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہے۔
آرادھنا ہندی سنیما کے پہلے سپرسٹار مانے جانے والے راجیش کھنہ کی پہلی ہٹ فلم تھی، اس فلم کو شکتی سامنت نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
خیال رہے کہ فلم میں جہاں شرمیلا ٹیگور مرکزی کردارمیں تھیں، وہیں دھرمیندر کی ستیہ کام ہندی سنیما کی زبردست کلاسک فلم ہے۔
یہ ان کے فلمی کریئر کی سب سے بہترین فلم تسلیم کی جاتی ہے، ستیہ کام کو ریشی کیش مکھرجی نے ہدایت دی تھی، جبکہ دھرمیندر نے اپنی فلم کے انتخاب پر خوشی کا اظہا ر کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ 'میں ریشی کپور کو یاد کرتاہوں، میرے پیارے بڑے بھائی میرے کلاس ڈائریکٹر، وہ کہا کرتے تھے کی ستیہ کام ان کی سب سے بہترین فلم ہے'۔
اس افکی 2019 کی افتتاحی تقریب میں معروف اداکار امیتابھ بچن بطور مہمان خصوصی ہوں گے، امیتابھ نے اپنا کریئر سنہ 1969 میں ریلیز ہوئی 'فلم سات ہندوستانی' سے شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس فیسٹیول کا انعقاد 20 نومبر سے 28 نومبر تک ہوگا۔