مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او انیس شیخ کے خلاف وقف بورڈ کے رکن خالد قریشی کی تحریری شکایت پر انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
جانچ کے لیے دو رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے رکن ڈاکٹر مدثر نثار لامبا اور رضوانہ عتیق احمد قاضی ہوں گے۔ انکوائری کرنے کے بعد کمیٹی کے اراکین پانچ ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
سی ای او کے خلاف تحریری شکایت میں یہ الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ ایڈیشنل سی ای او نے ممبئی کے دو بلڈرز کو فاؤدہ پہنچانے کے لیے دو این او سی ایجنڈے میں شامل کیے تھے اس کے علاوہ ان پر دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
یہ الزامات اس وقت لگے ہیں جب ریاستی حکومت انیس شیخ کو مستقل سی ای او بنانا چاہتی ہے جبکہ بورڈ کے چند اراکین اس کے حق میں نہیں ہیں۔