ETV Bharat / state

'منتخب اسٹارٹ اپ کے ذریعے انتظامی شعبوں میں جدید تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں' - نے جدید اسٹارٹ اپ

مہاراشٹر میں نوجوانوں کی جدید سوچ کو بہتر مقام عطا کرنے کی غرض سے اسکل ڈیولپمنٹ محکمہ کی جانب سے اسٹارٹ اپ اسکیم روبہ عمل لایا جارہا ہے، جس کے تحت ریاست مہاراشٹر انوویشن سوسائٹی کی جانب سے منعقد کیے گیے مقابلے میں ملک بھر کے ایک ہزار600 اسٹارٹ اپس نے حصہ لیا۔

'منتخب اسٹارٹ اپ کے ذریعے انتظامی شعبوں میں جدید تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں'

author img

By

Published : Jul 28, 2020, 6:44 PM IST

ان میں سے 100بہترین منتخب شدہ اسٹارٹ اپس کا اعلان محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کے وزیر نواب ملک نے کیا ہے۔

اس موقع پر نواب ملک نے کہا کہ نوجوانوں نے جدید اسٹارٹ اپ کا جومظاہرہ کیا ہے اس سے زراعت، تعلیم، قابلیت میں اضافہ، صحت، صفائی، توانائی، واٹر مینجمٹ اور دیگر انتظامی شعبوں میں جدید تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ان جدید اسٹارٹ اپس کے حاملین کو حکومت کے مختلف محکموں میں خدمات کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منتخب شدہ 100اسٹارٹ اپس کے بارے میں مکمل معلومات www.msins.in پر دستیاب ہے۔ 14 اگست سے 18 اگست 2020کے درمیان منعقد ہونے والے اسٹارٹ اپ ہفتے میں ان اسٹارٹ اپس کو پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.