ETV Bharat / state

بھاگنے کی کوشش میں مریض زخمی - کورونا کے مشتبہ مریضوں کوکورنٹائن کیا گیا ہے.

بھیونڈی ضلع کے سرکاری کورنٹائین سینٹر کے پہلے منزل سے کورونا کے ایک مشتبہ مریض نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کربھاگنے کی کوشش کی۔ لیکن نیچے گرنے کے سبب اس کے پیروں میں شدید چوٹیں آئیں ہیں۔

بھاگنے کی کوشش میں زخمی مریض
بھاگنے کی کوشش میں زخمی مریض
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 8:51 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی ضلع کے سرکاری کورنٹائن سینٹر کے پہلے منزلے سے کورونا کے ایک مشتبہ مریض نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن نیچے گرنے کے سبب اس کے پیروں میں شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے معاملے کی مقدمہ درج کرکے سنٹر کی نگرانی بڑھا دی ہے ۔

جانکاری کے مطابق ممبئی ناسک شاہراہ پر ٹاٹا آمنترا عمارت میں سرکاری کورنٹائن سینٹر بنایا گیا ہے۔ جس میں بھیونڈی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے علاوہ متعدد شہروں سے کورونا کے مشتبہ مریضوں کوکورنٹائن کیا گیا ہے.

بھاگنے کی کوشش میں زخمی مریض
بھاگنے کی کوشش میں زخمی مریض

گزشتہ دنوں ممبئی کے چمبور کا رہائشی ایک 44 سالہ شخص کو اسی سرکاری کورنٹائن سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا،جہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں سے آج نظریں بچا کرسیںٹر سے بھاگنے کے لئے اس نے کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگا دی۔ جس کے سبب اس کے پیر میں شدید چوٹیں آئیں۔ موقع پر پہچی کون گاؤں پولیس نے اس معاملے میں اس شخص کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس واقعے کے بعد انتظامیہ عمارت میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 23 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جس کے ذریعے تمام مریضوں کے نقل وحرکت پر نگرانی کی جا رہی ہے۔

بھاگنے کی کوشش میں زخمی مریض
بھاگنے کی کوشش میں زخمی مریض

واضح رہے کہ شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ سرکاری کورنٹائن میں رکھے گئے مشتبہ مریضوں کی تعداد کم ہورہی ہے۔ میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر کے مطابق سرکاری کورنٹائن میں کل 300 سے زائد افراد کورکھا گیا تھا۔ لیکن 14 دنوں کا وقت گزرنے کے بعد اب محض 170 مشتبہ مریض موجود ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.