محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 افراد ہلاک جب کہ 991 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک بھر میں کل متاثرین کی 14378 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد3،323 ہوگئی ہے جب کہ 331 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 201 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وہیں دہلی میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، دہلی میں 1707 افراد متاثر ، 72 مریض صحتیاب اور 42 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تمل ناڈو میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، تمل ناڈو میں 1323 افراد متاثر ، 283 افراد صحتیاب اور 15 افراد کی موت ہوئی ہے۔
راجستھان میں 1229 افراد متاثر، 183 صحتیاب، 11 افراد ہلاک اور مدھیہ پردیش میں 1310 افراد متاثر، 69 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔