ETV Bharat / state

بھارتی خاتون 18 سال بعد پاکستانی جیل سے رہا ہوکرلوٹیں - اورنگ آباد پولیس

خاتون نے کہا کہ انھیں زبردستی پاکستان کی جیل میں رکھا گیا اور ان کے ساتھ وہاں ظلم ہوا۔ مذکورہ خاتون نے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس آکر سکون محسوس کررہی ہیں۔

بھارتی خاتون 18 سال بعد پاکستانی جیل سے رہا ہوکرلوٹیں

author img

By

Published : Jan 27, 2021, 8:47 AM IST

65 برس کی بھارتی خاتون حسینہ بیگم 18 سال بعد پاکستان سے واپس آئی ہیں۔ حسینہ بیگم منگل کے روز بھارت پہنچیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون 18 برس قبل اپنے شوہر کے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے پاکستان گئی تھیں، مگر پاکستان جانے کے بعد وہ اپنا پاسپورٹ کھو بیٹھی جس کے بعد انھیں پاکستانی جیل میں رکھا گیا۔

بھارتی خاتون 18 سال بعد پاکستانی جیل سے رہا ہوکرلوٹیں

خاتون نے کہا کہ انھیں زبردستی جیل میں رکھا گیا اور ان کے ساتھ وہاں ظلم ہوا۔ مذکورہ خاتون نے کہا کہ وہ اپنے ملک واپس آکر سکون محسوس کررہی ہیں۔ اور انھیں ایسا لگ رہا ہے وہ جنت میں آگئی ہیں۔

اس موقع پر انھوں نے اورنگ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی پاکستان سے رہائی میں مدد کی۔ اورنگ آباد پولیس نے پاکستانی حکام کو یہ اطلاع دی تھی کہ مذکورہ خاتون کا اورنگ آباد کے راشد پورہ سےتعلق ہے اور ان کے نام یہاں ایک گھر بھی رجسٹرد ہے۔

اس موقع پر خاتون کے بھانجے نے اپنی خالہ کی واپسی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور اورنگ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.