ETV Bharat / state

انڈین یونین مسلم لیگ مہاراشٹر کے ذمہ داروں کا 31 اکتوبر کو مالیگاؤں دورہ - مہاراشٹر میں مسلم لیگ کارپوریشن چناؤ

اس دورہ کے موقع پر مسلم لیگ کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر دوپہر میں پریس کانفرنس کے ذریعے مقامی کمیٹی کے عہدیداروں کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور نئے ممبران کا استقبال بھی کیا جائے گا۔

انڈین یونین مسلم لیگ مہاراشٹر کے ذمہ داران کا 31 اکتوبر کو مالیگاؤں دورہ

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 10:43 PM IST

ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں کارپوریشن انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے نمائندگی کے لیے مہاراشٹر کے اہم ذمہ داران بروز اتوار 31 اکتوبر 2021 کو شہر کا دورہ کریں گے۔

اس وفد میں ریاست مہاراشٹر کے صدر اسلم خان ملا (ناگپور)، نائب صدر عمران علی قریشی (ناگپور)، نائب صدر ایم اے خالد (ممبئی)، جنرل سیکرٹری عبدالرحمن سی ایچ (ممبئی)، خازن کے پی عبدالغفار (ممبئی) اور دیگر اراکین شامل ہیں۔

مہاراشٹر میں مسلم لیگ کارپوریشن انتخابات کے لیے متحرک ہے اور مختلف اضلاع میں کمیٹیوں کی تشکیل نو کا سلسلہ جاری ہے۔

مالیگاؤں دورہ کے دوران مسلم لیگ کی جانب سے اردو میڈیا سینٹر پر دوپہر میں پریس کانفرنس کے زریعے مقامی کمیٹی کے عہدیداروں کے نام کا اعلان کیا جائے گا اور نئے ممبران کا استقبال بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: صدرِ جمہوریہ کے نام انڈین یونین مسلم لیگ کا میمورنڈم

مالیگاؤں کے مسائل اور مقامی سیاست پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔ اس طرح سے مسلم لیگ کی مقامی آفس کا افتتاح محمد علی روڈ پر شام کے وقت کیا جائے گا۔

بعد ازاں رات میں عشاء بعد عبداللہ نگر کوالیٹی بیکری پر ایک مشاورتی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ یہ معلومات مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.