ضلع میں 309 نئے کیسز پائے جانے کے بعد کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز ہوگئی ہے نیز اس کی وجہ سے علاقے میں خوف کا ماحول بڑھ گیا ہے۔
ضلع میں سنیچر کو آئے 309 نئے معاملات میں سے تھانے شہر کے 134 معاملے جبکہ نوی ممبئی سے 76 اور باقی دیگر علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔
اسی کے ساتھ ہی یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پانچ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جن میں سے سب سے زیادہ معاملات تھانے اور نوی ممبئی کارپوریشن کے علاقہ سے بالترتیب 1891 اور 1516 ہیں، کلیان۔ڈومبیولی اور میرا بھائیندر مضافات سے بالترتیب 730 اور 489 معاملات کی رپورٹ سامنے آئی ہے، تھانے دیہی، الہاس نگر اور بدلاپور بلدیاتی کونسل میں بالترتیب 267، 156 اور 153 معاملات ہیں۔
باقی معاملات میں سے پاورلوم شہر بھیونڈی میں 82 اور امبرناتھ سے 58 معاملے ہیں جبکہ سنیچر تک ضلع میں اس وبا سے 163 مریضوں کی جان جا چکی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ وبا پالگھر ضلع میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے جہاں کورونا کے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد 530 جبکہ 20 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔