ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے معاملے میں اضافہ - urdu news

اورنگ آباد میں کورونا کے معاملے میں مسلسل ہورہے اضافے کے سبب انتظامیہ کی جانب سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے معاملے میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 8:28 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا وبا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 25 فروری کو ضلع سے کورونا کے 275 نئے مریض سامنے آئے تھے اس کے پیش نظر انتطامیہ کی جانب سے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اورنگ آباد میں انتظامیہ کی جانب سے رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا احکام جاری کیا گیا ہے اور سرکاری دفتروں میں آنے والے سبھی افراد کا کورونا ٹیسٹ کرایا جارہا ہے تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے۔

ویڈیو

اورنگ آباد شہر کے سبھی اسکول کالج 28 فروری تک مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں 28 فروری کے بعد سے کورونا کے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسکولز کالج کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شہر میں پانچ جگہ کورونا ٹیسٹنگ کیمپ لگائے گئے ہیں جو 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 654 نئے کیسز، نو افراد ہلاک

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر آستیک کمار پانڈے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے کورونا معاملہ کے پیش نظر ماسک سینیٹائزر اور عوامی دوری کا خاص خیال رکھیں۔

گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران اورنگ آباد میں ملے کورونا مریضوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہیں۔

17 فروری کو 137
18 فروری کو 156
19 فروری کو 158
20 فروری کو 144
21 فروری کو 201
22 فروری کو 132
23 فروری کو 240
24 فروری کو 281

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.