الہاس نگر کے ہل لائن پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا، جس میں بتایا جارہا ہے کہ ایک شخص نے کتیا اور اس کے بچے کو درخت سے لٹکا کر مار دیا۔جس سے علاقہ کے مکینوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعے کے 8 دن بعد بھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ 16 مارچ کو الہاس نگر کے کیمپ 5 کے سائیناتھ کالونی علاقے میں ایک کتیا اور اس کے بچے کو درخت سے لٹکا دیا گیا تھا۔ پیپلز فار انیمل سے وابستہ جانوروں سے محبت کرنے والی شریشتی چُگ کو اس واقعہ کا علم ہوا تو وہ فوراً موقع پر پہنچ گئی۔ جہاں اسے ایک کتیا ملی اور اس کا بچہ درخت پر لٹکا ہوا ملا جو مر چکے تھے۔ A Puppy With Its Mother Was Hanged Till Death
اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ 17 مارچ کو پولس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت کے مطابق ہل لائن پولیس نے جانوروں کے تشدد کی روک تھام کے قانون کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 429 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ واقعے کو آٹھ دن گزر چکے ہیں لیکن تا حال کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ اس کتیا اور اس کے بچے کو کس نے ظلم اور بربریت سے مارا یہ اب بھی ایک بڑا سوال ہے. پولیس سینیئر انسپکٹر لکشمن ساری پترا نے بتایا کہ پولیس مجرم کی تلاش کر رہی ہے۔ A Puppy With Its Mother Was Hanged Till Death