ETV Bharat / state

Accused of Sexual Assault Arrested ممبئی میں پولیس کی مستعدی سے جسنی زیادتی کا ملزم گرفتار، لوگوں نے پولیس کی ستائش کی - جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

عام طور یہ دیکھا جاتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تاخیر سے آمد کے سبب کسی معاملہ کے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں،پولیس کی لیٹ لطیفی بھی مشہور ہے،مگر جب یہی پولیس اہکار مستعدی سے اپنی خدمات انجام دیتے ہیں تو لوگ ان کی ستا ئش کرتے ہیں،اور ان پر پھولوں کی بارش کردیتےہیں۔Appreciation of diligence of Mumbai Police

قاضی ظہیر
قاضی ظہیر
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 6:21 PM IST

Updated : Jan 10, 2023, 6:51 PM IST

معاشرہ میں پولیس اہلکاروں بے رخی اور بے رحمی کے چرچے عام ہیں، اپنی ذمہ داریوں کے تئیں ان کی لاپروائی کے معاملہ بھی آئے دن منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔ ایسا بہت ہی کم دیکھنے کو ملتا ہے ہے کہ عوام کی جانب سے پولیس کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جائے۔لیکن ممبئی میں ایک ملزم کو محض کچھ ہی گھنٹوں میں گرفتار کیے جانے کے بعد ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ناگپاڑہ پولیس تھانے کے پولیس اہلکاروں کی ستائش کی جارہی ہے۔Appreciation of diligence of Mumbai Police

قاضی ظہیر

مذکورہ علاقہ میں واقع ایک اسکول میں زیر تعلیم ایک نو سال کی طالبہ کی مبینہ طورپر جنسی زیادتی کا معاملہ منظر عام پر آیا،جس کے بعد علاقہ کے لوگوں میں غم و غصہ کا ماحول پیدا ہوگیا،اس سے پہلے کہ لوگ اپنے غم و غصہ کا اظہارکرتے اس سے قبل پولیس اہلکار پندرہ سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کی بر وقت کاروائی کے بعد لوگوں پولیس اہلکار کی مستعدی سے خوش نظر آئے اور ان کی عزت افزائی کے تھانہ پہنچ کر ان پر پھولوں کی بارش کی،ان کی عزت افزائی کی،علاقہ لے لوگ ڈھول ،بینڈ باجہ کے ساتھ پولیس تھانہ پہونچے اور پولیس اہلکاروں کا شکریہ اداکیا

اسکول میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملہ پیش آیا ،اس کے بعد مقامی تھانہ میں اس کی شکایت درج کرائی گئی،جس کے بعد پولیس کئی ٹیمیں تشکیل دے کر اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی،جس کے بعد محض 6 گھنٹوں کے دوران ہی پولیس نے ملزز کو گرفتار کرلیا،زونل ڈی سی پی اکبر پٹھان اس کیس کو ذاتی طور سے ہے ہینڈل کر رہے تھے۔۔ ملزم اس سے پہلے کی فرار ہوتا اسے محض 6 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا ۔۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انجمن اسلامی کے صدر قاضی ظہیر نے کہا کہ یہ علاقہ انتہائی حساس کا حامل ہے،یہاں اس طرح کا معاملہ پیش آنا بد قسمتی کی بات ہے،تاہم پولیس اہلکاروں کی مستعدی سے ملزم چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کر لیا گیا،اس لئے ہم پولیس اہلکاروں کی خدمات کی ستائش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Mumbai Police ممبئی کا پھول فروش اغوا کاروں کے چنگل سے بازیاب

اس موقع پر سماجی تنظیم انجمن باشندگان بہار کے صدر محمود حکیمی اور کے کارکنان کی موجودگی رہی۔جنہوں نے پولیس کے ساتھ نازک حالات میں قدم سے قدم ملا کر ان کا تعاون کرنے کی بات کہی۔

Last Updated : Jan 10, 2023, 6:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.