اس جنرل میٹنگ میں ریاستی وزیر و رکن اسمبلی دادا بھسے (آوٹر حلقہ), رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی (سینٹرل حلقہ), موجودہ میئر طاہرہ شیخ رشید, سابق میئر شیخ رشید, کمشنر کیشور بروڈے اور محکمہ صحت عامہ کے اراکین موجود رہے۔
شہر مالیگاؤں میں ایک جانب کورونا وائرس کے سبب اب تک کل چار اموات ہو چکی ہیں۔ وہیں دوسری جانب دواخانوں کے بند کے سبب طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے کئی اموات ہو چکی ہیں۔ اسی لیے میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ تمام دواخانوں کو کھلا رکھا جائے اور حکم کی نافرمانی کرنے والے ڈاکٹروں کا لائسنس رد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 61 ہے اور 4 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔