ETV Bharat / state

Maharashtra Education Minister بھیونڈی کارپوریشن کے خستہ حال میونسپل اسکولوں کی مرمت کے لیے وزیر تعلیم سے اہم ملاقات - regarding repair of dilapidated municipal schools

بھیونڈی کارپوریشن کے خستہ حال میونسپل اسکولوں کی مرمت کے سلسلے میں وزیر تعلیم سے اہم ملاقات کی گئی۔ اور پرائمری اسکولوں میں تعلیم کے گرتے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔ Dilapidated Municipal Schools of Bhiwandi Corporation

Maharashtra Education Minister
Maharashtra Education Minister
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 5:18 PM IST

بھیونڈی: سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی قیادت میں پارٹی کے ریاستی سیکریٹری ریاض اعظمی سمیت دیگر عہدیداران کے وفد نے وزیر تعلیم دیپک کیسرکر سے ملاقات کر بھیونڈی شہر کے بدحال میونسپل اسکولوں کی مرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ پرائمری اسکولوں میں تعلیم کے گرتے معیار کو بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو کے بعد وفد نے مطالبات پر مشتمل ایک مکتوب سپرد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:
Dawoodi Bohra Masjid ممبئی کی داؤدی بوہرہ کے لیے مختص سیفی مسجد جہاں بیس ہزار لوگ ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں

واضح ہو کہ بھیونڈی شہر کے اسکول خستہ حال ہوچکے ہیں. کچھ کو بند کردیا گیا. جسکی وجہ سے بچوں کے مستقبل کے برباد ہونے کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام مخدوش میونسپل اسکولوں کو فوراً مرمت کرائے جانے کے لیے فنڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاض اعظمی اور سابق کارپوریٹر فراز بہاؤالدین بابا نے وزیر تعلیم کو بتایا کہ نظام پور علاقے میں واقع میونسپل اسکول کو مخدوش عمارت قرار دے کر مکمل طور سے بند کرکے تقریباً 1200 طلباء کو مختلف میونسپل اسکولس میں منتقل کیا گیا ہے۔ جس کے سبب کافی طلبہ اسکول نہیں آرہے ہیں بھیونڈی کارپوریشن کے پرائمری اسکولز میں طلبہ کے ڈراپ آوٹ کا تناسب کافی زیادہ ہے۔ جو ایک تشویش کا موضوع ہے۔ ریاض اعظمی نے دیپک کیسر کر کو گفتگو کے دوران بتایا کارپوریشن کے پاس شہر کے 40 سے زیادہ خستہ حال میونسپل اسکولوں کی عمارت کو مرمت کرنے کے لئے فنڈ نہیں ہے۔

نظام پور کے مخدوش میونسپل اردو پرائمری اسکول کی عمارت کی مرمت کے لیے صرف دو کروڑ خرچ ہونا تھا مگر میونسپل انتظامیہ نے اسکول بند کردیا مگر مرمت کا کام نہیں شروع کیا جسکی وجہ سے ہزاروں طلبہ کے مستقبل برباد ہورہے ہیں۔ وفد نے میونسپل اسکولوں کی بدحالی کو لیکر وزیر تعلیم کو بتایا کہ زیادہ تر میونسپل اسکولز میں طلبہ کے بیٹھنے کے لیے فرنیچر نہیں ہے، صاف شفاف پانی، بیت الخلاء سمیت دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں تعلیمی معیار میں شدید گراوٹ کے سبب کارپوریشن کے اسکولز میں طلبہ کا تناست کافی تیزی سے کم ہورہا ہے۔ شہر میں آر ٹی ای ایکٹ کی کھلی دھجیاں میونسپل افسران اڑا رہے اسے پٹری پر لانے کی سخت ضرورت ہے کیونکہ بھیونڈی کے پاورلوم مزدوروں کی ایک بڑی آبادی ہے۔

میونسپل اسکولوں کی بدترین صورتحال کے سبب وہ بھی اپنے بچوں کو میونسپل اسکولوں میں نہیں بھیج رہے ہیں اور بڑی تعداد میں شہر کے بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ ان سبھی باتوں کو غور سے سننے کے بات ایجوکیشن منسٹر دیپک کیسرکر نے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی سمیت وفد میں شامل ریاض اعظمی کو کارپوریشن کے اسکولوں کی مرمت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی کے معیار میں بہتری لانے یرمکن کوشش کرنے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بہت جلد بھیونڈی کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس وفد میں ریاض اعظمی، سابق کارپوریٹر فراز بہاؤالدین بابا، ریاض شیخ، عالمگیر خان سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.