ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے - میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

وقف بورڈ کے رکن اور میٹنگ کے چیئرمین خالد بابو قریشی نے اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'بورڈ کو جلد ہی ایک مستقل سی ای او مل جائے گا۔'

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:40 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران وقف بورڈ کے رکن اور میٹنگ کے چیئرمین خالد بابو قریشی نے اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 'بورڈ کو جلد ہی ایک مستقل سی ای او مل جائے گا۔'

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

یہ میٹنگ اپنی آئینی حیثیت کو لے کر سرخیوں میں رہی، پانچ گھنٹے چلی اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ریاستی وقف بورڈ کو فعال بنانے کے لیے بورڈ میں گیارہ ارکان کا ہونا ضروری ہے، لیکن بورڈ میں فی الحال چار ارکان ہی موجود ہیں، جن میں سے بورڈ کے دو ارکان ہی میٹنگ میں شامل ہوئے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل سی ای او شیخ انیس اور ڈپٹی سی ای او فاروق پٹھان میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ کے چیئرمین خالد بابو قریشی نے یہ اعتراف کیا کہ ایڈیشنل سی ای او کو ہی مستقل سی ای او بنانے کے لیے بورڈ ارکان پر دباؤ تھا۔

اس میٹنگ میں چار سو مختلف معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آدھے سے زیادہ معاملات کو نمٹایا گیا۔ میٹنگ کی صدارت کرنے والے خالد بابو قریشی پر ریاستی وزیر نواب ملک نے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

اس معاملے پر خالد بابو قریشی کا کہنا ہے کہ انہیں عدالت سے راحت ملی ہے۔ تاہم وہ کوئی دستاویزی ثبوت نہیں بتا سکے۔

خالد قریشی نے فائل چوری کے الزام کی وضاحت ضرور کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈپٹی سی ای او کے عہدے کو ہی غیر آئینی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فرماں روا شاہ سلمان کو کورونا ویکسین دی گئی

واضح رہے کہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی اس میٹنگ سے دور رکھا گیا تھا لیکن پھر احتجاج کے بعد موقع دیا گیا، ایسے حالات میں ریاستی حکومت اقلیتی معاملات کو لے کر کتنی سنجیدہ ہے، اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.