ETV Bharat / state

امارت شرعیہ مراٹھواڑہ کی رمضان المبارک سے متعلق اہم میٹنگ - عارضی مارکیٹ اور ان کے اوقات کا اعلان کیا جائے گا

امارت شرعیہ مراٹھواڑہ کی ماہ رمضان المبارک سے متعلق ایک خصوصی میٹنگ ہوئی اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور مسلمانوں کو اس بات کی تقلین کی گئی کہ وہ عبادتوں کا اہتمام اپنے گھروں میں ہی کریں ۔

امارت شریعہ مراٹھواڑہ کی رمضان المبارک سے متعلق میٹنگ میں کئی ایم فیصلے

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 8:04 PM IST

علمائے کرام نے عالمی وبا کے تناظر میں رمضان کا پورا مہینہ کس طرح گزارا جائے اس کی باضابطہ گائیڈ لائن جاری کی ہے، اس سلسلے میں امارت شریعہ مراٹھواڑہ کی ایک میٹنگ ایک خانہ مسجد میں ہوئی اس میٹنگ میں علما کرام نے اتفاق رائے سے تمام عبادتیں اپنے ہی گھروں میں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

رمضان المبارک میں غریبوں، مستحق افراد کا خصوصی خیال رکھنے اور سحر وافطار کی دعوتوں سے پرہیز کرنے اور چھتوں پر عبادات کا اہتمام نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اسی طرح جہاں تک ہوسکے خریداری کے معاملے میں بھی سماجی فاصلے کا خیال رکھنے پر زور دیا گیا، اورنگ آباد کےرکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہیکہ جلد ہی عارضی مارکیٹ اور ان کے اوقات کا اعلان کیا جائے گا ۔

امارت شریعہ مراٹھواڑہ کی رمضان المبارک سے متعلق میٹنگ میں کئی ایم فیصلے

وبا کے سبب گذشتہ ایک مہینے سے لاک ڈاؤن ہے ایسے میں اہل ثروت افراد کے بھی ہاتھ تنگ ہوگئے ہیں علما کا کہنا ہیکہ رمضان صبر کا مہینہ ہے اسے اللہ کا انعام سمجھا جائے کہ فاقہ کشی کے بجائے مسلمانوں کو روزوں کی نعمت سے نوازا جارہا ہے ہر دو صورت میں یہ کسی انعام سے کم نہیں ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.