ETV Bharat / state

Bhatkali Shah Mosque Imam is Ill: حضرت بھٹکلی شاہؒ مسجد کے امام و خطیب علیل

ممبئی کے جنوب وسطی علاقے شیخ مصری، انٹاپ ہل ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جہاں حضرت شیخ مصریؒ، حضرت محی الدین بھٹکلی شاہؒ، حضرت برکت علی شاہؒ کے مزارات اور مساجد واقع ہیں۔ ان میں حضرت بھٹکلی شاہؒ مسجد کے امام وخطیب مولانا شاہد خان گذشتہ 45 سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ Bhatkali Shah Mosque Imam is Ill

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 10:30 PM IST

حضرت بھٹکلی شاہؒ مسجد کے امام وخطیب علیل

ممبئی میں امسال شمالی ہند سے ایک بار پھر سینکڑوں حفاظ کرام نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کے لیے تشریف فرماہیں۔ دوسال کے وقفہ سے مساجد میں ہورہی نماز تراویح کے لیے مسجدیں نمازیوں سے کھچاکھچ بھری ہیں۔ متعدد مساجد،مسلم بستیوں ،کالونیوں اور میدانوں میں خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں۔ Bhatkali Shah Mosque Imam is Ill

ممبئی کے جنوب وسطی علاقے شیخ مصری، انٹاپ ہل ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے، جہاں حضرت شیخ مصریؒ، حضرت محی الدین بھٹکلی شاہؒ، حضرت برکت علی شاہؒ کے مزارات اور مساجد واقع ہیں۔ ان میں حضرت بھٹکلی شاہؒ مسجد کے امام وخطیب مولاناشاہد خان گذشتہ 45 سال سے امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ مولاناشاہد1978 کے آس پاس بہار کے کشن گنج سے ممبئی تشریف لائے اور شیخ مصری درگاہ مسجد میں امامت کرنے لگے اور چند ماہ کے بعد انہیں حضرت بھٹکلی شاہ مسجد میں عارضی طورپر امامت سونپی گئی اور 1980 سے مسلسل امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مولانا شاہد مسجد اور مزار کے احاطے میں واقع مدرسہ کے ناظم بھی ہیں۔پورے علاقے میں مشہور اور شہرت رکھنے والے مولاناشاہدنے ایک گفتگو کے دوران مسلمانوں کے موجودہ حالات پر تشویش کااظہار کیا اور کہاکہ مسلم نوجوان نسل کی دین سے دوری تشویشناک امر ہے۔رمضان کے دوران بھی عبادت،تلاوت اور ذکر کے بجائے جگہ جگہ نوجوان کھیل کود میں مشغول نظرآتے ہیں،جس سے بچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Ramadan 2022: نماز تراویح خواتین کے لیے بھی ضروری

انہوں نے انٹاپ ہل مسلم قبرستان کی بہتری اور درستگی کے کام کے افتتاح پر ان کی تقریر موت وزندگی پر ان کاکلام سن کر سبھی مسلک اور فرقے کے لوگوں کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ وہ ان دنوں شدید علیل ہیں،چند ہفتے پہلے گردے کی تکلیف کی وجہ سے ڈائلیسس کروانا پڑرہا ہے۔صحت جواب دے چکی ہے اور کئی ہفتے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج رہے،لیکن اب گھر پر ہی ہیں اور ہفتے میں کئی مرتبہ ڈائلیسس نے مزید کمزور کردیا ہے۔ بستر پر بھی کلام الہی زبان پر جاری رہتا ہے ،اور تلاوت جاری رہتی ہے۔ان کی صحتیابی کے لیے گزشتہ جمعہ حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم مسجد میں خصوصی دعاکی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.