اورنگ آباد:ریاست کی سیاحتی دارالحکومت اورنگ آباد میں انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (IATO) کی 38ویں قومی کانفرنس 29 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جو 2 اکتوبر تک جاری رہیں گی اس کانفرنس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد سیاحت کے نمائندے آئیں گے۔
شہر کی ایک ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ محکمہ سیاحت اور IATO انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز کے درمیان 20 مارچ 2023 کو ایک معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت IATO کی کانفرنس اورنگ آباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کانفرنس کے لیے محکمہ سیاحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فنڈز دستیاب کرائے گئے ہیں۔
iیہ بھی پڑھیں:Mumbai Police ممبئی میں بچہ فروخت کرنے والی گینگ بے نقاب
اس موقع پر ضلع کلکٹر استیک کمار پانڈے نے کہا کہ IATO کانفرنس سے اورنگ آباد کے سیاحتی کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ ہوٹل، صنعتیں اور مقامی تاجر اس سے مستفید ہوں گے۔ اس دوران کہا گیا کے IATO کے ذمہ داران نے کہا کہ اورنگ آباد شہر میں سیاح کو لانے کے لیے فضائی سروس بڑھانے کی کوششوں میں مدد کرنا ہوگی۔جس پر اسٹیج پر بیٹھے وزیر نے یقین دلایا کہ اورنگ آباد شہر میں فضائی کنیکٹیوٹی بڑھائی جائیں گی۔