ETV Bharat / state

Aurangabad Govt Employees Protest اورنگ آباد ضلع پریشد میں سینکڑوں سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا

"ایک ہی مشن جونی پنشن" اس نعرے کے تحت مہاراشٹر کے سرکاری ملازمین اورنگ آباد میں پچھلے چوبیس گھنٹوں سے اپنے مطالبات کو لے کر غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر ہیں۔

اورنگ آباد ضلع پریشد میں سینکڑوں سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 4:03 PM IST

اورنگ آباد ضلع پریشد میں سینکڑوں سرکاری ملازمین نے احتجاج کیا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر بے مدت ہڑتال پر ہیں۔ ان سرکاری ملازمین کا مطالبہ ہے کہ پرانی پینشن کو حکومت کی جانب سے دوبارہ نافذ کیا جانا چاہیے۔ اِسی کی ایک کڑی میں اورنگ آباد ضلع پریشد کے احاطے میں بھی سینکڑوں سرکاری ملازمین نے اپنا احتجاج درج کروایا اور حکومت کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی۔ اس دوران احتجاج کرنے والوں نے سر پر ٹوپی پہنی تھی جس پر لکھا تھا "ایک ہی مشن جونی پنشن"۔ ریاست مہاراشٹر کے سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کو لے کر بے مدت ہڑتال پر پچھلے 24 گھنٹوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ان سرکاری ملازمین کے مطالبات میں سب سے اہم مطالبہ پرانی پینشن کو دوبارہ نافذ کرنا ہے حالانکہ ریاستی حکومت نے اس موضوع پر ملازمین کی مختلف تنظیموں سے بات چیت بھی کی ہے مگر وہ بات چیت بے نتیجہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس ضمن میں آج بھی اورنگ آباد ضلع پریشد دفتر میں سینکڑوں افسران و ملازمین نے مختلف تنظیموں کی جانب سے بلائی گئی ہڑتال کی تائید وحمایت کرتے ہوئے سر پر کاغذ کی ٹوپی لگائی جس پر لکھا تھا "ایک ہی مشن جونی پنشن" اور اورنگ آباد ضلع پریشد کے احاطے میں ریاستی حکومت کے رویہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ساتھ ہی ان احتجاج کرنے والوں نے حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پینشن ہمارا بنیادی حق ہے لیکن حکومت اس پر پابندی لگا کر ہمیں سبکدوشی کے بعد محتاجی کی زندگی گزارنے پر مجبور کر رہی ہے۔ ریاستی حکومت کو اس پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے۔
اورنگ آباد ضلع پریشد کے احاطے میں احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے جونی پنشن کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن حکومت سرکاری ملازمین کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں مہاراشٹر میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی حکومت آئی ہے لیکن کسی نے بھی جونی پنشن پر کسی نے بھی فیصلہ نہیں دیا ہے جس کا خمیازہ شہریان و عوام الناس کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ دن بھر ضلع پریشد میں کام کاج ٹھپ رہا افسران بھی غائب رہے ضلع پریشد افسران اور ملازمین یونینوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہو جاتے ہم اپنی ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔ اس احتجاج میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.