ETV Bharat / state

Humdard trust awards distribution ہمدرد ٹرسٹ کے جلسے میں صحافیوں، اساتذہ اور سماجی کارکنان کو تہنیت

author img

By

Published : Aug 31, 2022, 6:43 PM IST

اورنگ آباد کی ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں بے لوث خدمات انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے تہنیتی جلسہ منعقد کیاگیا۔اس جلسے میں صحافی، اساتذہ اور سماجی کارکنان کو اعزاز ،سند اور چیک سے نوازا گیا۔Humdard trust awards distribution

ہمدرد ٹرسٹ کے جلسے میں صحافیوں، اساتذہ اور سماجی کارکنان کو تہنیت

ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے مولانا آزاد ریسرچ سنٹر میں تقسیم انعامات کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔اس میں سماجی خدمات، صحافت اور تدریسی خدمات کے میدان میں سرگرم بے لوث خدمت انجام دینے والے افراد کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے ایوارڈ دیئے گئے۔Humdard Trust Felicitate Journalist Social Activist And Educationists

اس جلسے کی صدارت معروف فکشن نگار نور الحسنین نے کی۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل، رکن پارلیمان فوزیہ تحسین خانم، سابق ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے اور شہر کی مشہور شخصیات موجود تھیں،

ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے صحافتی میدان میں مثالی خدمات کے اعتراف میں اورنگ آباد ٹائمز سے وابستہ سینئر صحافی و کالم نگار شیخ امتیاز،مراٹھی روزنامہ پُونیہ نگری کے سینئر صحافی وجئے بہا درے اور نیوز 18اردو کے نمائندے اظہر الدین کو عزیز خسرو میموریئل ایوارڈ سے نوازا گیا۔اسی طرح مراٹھواڑہ لیول کا ایوارڈ آل انڈیا مسلم او بی سی آرگنائزیشن کے بانی صدر و سماجی کارکنان شبیر انصاری اور معروف سماجی کارکنان انّا کھندارے کو ڈاکٹر رفیق زکریا ہمدرد ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Tight security in Mumbai for Ganapati Immersion گنپتی تہوار کے پیش نظر ممبئی پولیس کمشنر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اس کے علاوہ ایم اے رحیم، رادھا کشن جیٹھے سمیت دیگر اساتذہ کو مظہر محی الدین مثالی ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے ہمدرد ٹرسٹ کی کاویشوں کی ستائش کی اور نیک خواہشات سے نوازا، ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد نے اپنے تاثرات بیان کئے ۔

گزشتہ سات برسوں سے ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے اورنگ آباد میں مختلف شعبہ جات میں بے لوث خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازا جارہا تھا لیکن کورونا وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ہمدرد ٹرسٹ کی جانب سے ایوارڈ تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.