ETV Bharat / state

ممبئی: باندرہ اسٹیشن سے مہاجر مزدوروں کو ہٹایا گیا - شرامک اسپیشل ٹرین

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر آج صبح سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہونے والے مہاجر مزدوروں کو پولیس نے منتشر کر دیا۔

باندرہ اسٹیشن
باندرہ اسٹیشن
author img

By

Published : May 19, 2020, 3:22 PM IST

Updated : May 19, 2020, 3:50 PM IST

ممبئی کے باندرہ اسٹیشن سے ریاست بہار کے لیے روانہ ہونے والی شرامک اسپیشل ٹرین میں سوار ہونے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔

ان میں سے صرف ان مہاجر مزدوروں کو ٹرین میں سوار ہونے کے اجازت دی گئی جنہوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا تھا۔

باندرہ اسٹیشن پر مہاجر مزدور، ویڈیو

باندرہ ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ مہینے ٹرین شروع ہونے کی افواہ کے پھیلنے کے بعد ہزاروں دیگر ریاستوں کے مہاجر مزدور کثیر تعداد میں جمع ہو گئے تھے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

مہاجر مزدوروں کو ان کے آبائی گاوں پہنچانے کے لیے مرکزی حکومت نے ریلوے شرامک ریلوے سروس شروع کی ہے۔

حکومت کی طرف سے مہاجر مزدوروں سے کہا گیا کہ وہ اس کے لیے خود کا اندراج کرائیں اور اپنے گاوں جائیں۔

لیکن ایک بار پھر آج صبح میں نو بجے باندرہ اسٹیشن پر سینکڑوں کی تعداد میں مہاجر مزدور جمع ہو گئے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اپنے آبائی گاوں جانے کے لیے کچھ لوگوں نے رجسٹریشن کرایا تو کچھ لوگ رجسٹریشن کے بغیر ہی ٹرین پکڑنے کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچے۔

جن لوگوں نے رجسٹریشن کرایا تھا، ان کے لیے باندرہ ٹرمینل سے گورکھپور اور بوکورالا کے لیے آج ٹرین روانہ ہونے والی تھی۔

جس کی وجہ سے ایسے لوگ بھی ہزاروں کی تعداد میں اس امید پر وہاں جمع ہوگئے کہ بغیر رجسٹریشن کے بھی انہیں اپنے گاوں جانے کا موقع مل جائے۔

باندرہ ٹرمینل پر محض 1200 مسافروں کے لیے ان کے گاوں جانے کا انتظام کیا گیا تھا لیکن یوپی اور بہار کے لیے ایکسپریس کی گاڑیاں روانہ ہونے کی افواہ پھیلنے کے بعد سینکڑوں افراد وہاں جمع ہو گئے۔

لہذا پولیس کو جیسے ہی اس بات کی اطلاع موصول ہوئی، وہ باندرہ ریلوے اسٹیشن پہنچی اور جن لوگوں نے رجسٹریشن کرایا تھا، انہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے ٹرین میں بھیجا گیا جبکہ جن لوگوں نے رجسٹریشن نہیں کرایا تھا انہیں ان کے گھر بھیج دیا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ لوگوں پر کارروائی بھی کی گئی۔ اس طرح سے پولیس نے تقریباً ایک گھنٹے میں پورے معاملے پر قابو پا لیا۔

Last Updated : May 19, 2020, 3:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.