ETV Bharat / state

مہاراشٹر: وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

author img

By

Published : May 12, 2021, 11:04 PM IST

وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کا بنیادی مقصد کووڈ کے انفیکشن کی زنجیر کو توڑنا ہے۔ تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاست میں عائد کی گئی سخت پابندیوں کا نفاذ صحیح طریقے سے کیا جانا چاہئے۔

مہاراشٹر: وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لئے سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے پولیس افسران کی ایک میٹنگ میں ریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افراد کو ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ محکمہ پولیس کورونا کے وبا کو روکنے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے اس دوران حفاظتی منصوبہ بندی، پولیس اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے ساتھ ساتھ پولیس کی پریشانیوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔

اس میٹنگ میں محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری منوکومر سریواستو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سنجے پانڈے، ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالےاور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کا بنیادی مقصد کووڈ کے انفیکشن کی زنجیر کو توڑنا ہے۔ تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاست میں عائد کی گئی سخت پابندیوں کا نفاذ صحیح طریقے سے کیا جانا چاہئے۔

انہون نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس فورس کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔ پولیس کی ڈیوٹی کے دوران انہیں عوام کی نگاہ میں رہنا ہوگا، لہذا ان کی صحت کو بھی دھیان میں رکھنا چاہئے، کورونا انفیکشن کے زیادہ واقعات ہونے کی صورت میں فوری علاج کے لئے اسپتال اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس میں شامل ہر اہلکار کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ کو بھی ٹیکے لگائے جائیں گے، جس کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تہواروں اور تقریبات کو امن و امان کے ساتھ گزرنے کو یقینی بنانے کے لئے سماج کے ہر طبقہ کو ساتھ لے کر ہم آہنگی کے ساتھ ہمیں کام کرنا ہے۔

وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے کہا کہ اسی طرح عوام میں حفاظتی اقدامات کے تعلق سے اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے، قواعد کو نافذ کرتے ہوئے الجھن میں نہ پڑیں۔

انہوں نے پولیس اور عوام کے مابین ہم آہنگی کے ساتھ اور لوگوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے محکمہ پولیس کو اس دوران سوشل میڈیا پر گہری نظر رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ پوسٹ اور افواہوں کو پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھنی چاہئے۔

اس میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل پولیس سنجے پانڈے، ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے نے ریاست میں کئے جا رہے اقدامات اور اس پر عمل درآمد کے بارے میں وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.