ادارہ نثری ادب کی جانب سے مورخہ 30 نومبر 2019 بروز سنیچر شب میں دس بجے اے ٹی ٹی اسکول کے مرکزی ہال میں 177 ویں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
![ادارہ نثری ادب کا ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/adaranasriadabmalegaon_01122019015751_0112f_1575145671_46.jpg)
اس نشست کی صدارت مالیگاؤں شہر کے معروف صنعت کار اور اردو زبان و ادب پر گہری نگاہ رکھنے والے رفیق مومن نے انجام دی۔
قلم کار نشست میں عبدالمجید ماسٹر، ڈاکٹر شیخ مجیب، شبیر ماہر، شمس الضحی اسرائیل، صادق اسد اور عزیز اعجاز نے اپنے افسانے پیش کیے۔
اس نشست میں مولانا اسماعیل میرٹھی، ڈاکٹر الیاس صدیقی اور آل انڈیا ریڈیو جلگاؤں آکاش وانی پر مالیگاؤں کی نمائندگی کرنے والے ناظم نسل نو رضوان ربانی کا استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر نشست رفیق مومن نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ادب ایک قیمتی سرمایہ ہے۔ جس کو فروغ دینا اور اس کی بقاء کیلئے کوشش کرتے رہنا ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ ادارہ نثری ادب کی نثری نشستوں میں افسانے، مضامین، تحاریر اور ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں جس کی پذیرائی ہونی چاہئے۔
اس نشست میں شہر کے ادب نواز، خدام ادب، قلمکار، ادباء شعراء، افسانہ نگار اور صحافی حضرات کے علاوہ قارئین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس مو قع پر بعد ازاں ای ٹی وی بھارت پر صاحب اعزاز رضوان ربانی نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔