ETV Bharat / state

India’s highway authority creates World Record: عالمی ریکارڈ: 105.33 گھنٹے میں 75 کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر - amravati news

امراوتی اکولہ ہائی وے پر سب سے لمبے بٹومینس کنکریٹ روڈ کی تعمیر کا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ امراوتی سے اکلولہ کے درمیان 75 کلو میٹر کی سڑک کی تعمیر محض 5 دنوں میں مکمل ہوگئی۔ منگل کی شام 5 بجے جیسے ہی سڑک کا کام مکمل ہوا، وہیں لوگوں میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔ لوگوں نے آتش بازی کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی۔ India’s highway authority creates World Record

World Records For Building 75km Road In Maha:
عالمی ریکارڈ: 105.33 گھنٹے میں 75 کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر
author img

By

Published : Jun 8, 2022, 10:26 PM IST

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے مہاراشٹر میں امراوتی اور اکولہ ضلع کے درمیان قومی شاہراہ پر 105 گھنٹہ 33 منٹ میں مسلسل کام کرکے 75 کلو میٹر بٹومینس لین بناکر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 75 کلو میٹر کی سنگل لین بٹومینس کنکریٹ سڑک کی کل لمبائی 37.5 کلومیٹر کی دو لین والی پکی سڑک کے برابر ہے۔ اسے بنانے کا کام 3 جون کو صبح 7 بج کر 27 منٹ پر شروع کیا گیا تھا اور یہ 7 جون کو شام 5 بجے مکمل ہوا ۔ India’s highway authority creates World Record

وہیں راجپوت انفراکان پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ جگدیش کدم نے کہا کہ عالمی ریکارڈ بنانے میں 720 لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔ جیسے ہی اس سڑک کی تعمیر مکمل ہوئی، لوگوں نے آتش بازی کی اور بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے اس سڑک کی تعمیر کی ذمہ داری راج پتھ انفرا کام پرائیویٹ لمیٹڈ کو دی تھی۔ اس موقع پر لندن سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم بھی موجود تھی جس نے تعمیراتی کام کے بعد قومی شاہراہ کا معائنہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سب سے جلد سڑک کی تعمیر قطر میں ہوئی تھی، جس میں 27 فروری 2019 کو 10 دنوں میں 25.27 کلو میٹر کی سڑک بنائی گئی تھی، اس سڑک کی تعمیر کے ساتھ ہی ریکارڈ اب بھارت کے نام ہوگیا ہے، امراوتی سے اکولہ سیکشن نیشنل ہائی وے (NH) 53 کا حصہ ہے جو کولکاتا، رائے پور، ناگپور اور سورت جیسے بڑے شہروں کو جوڑتا ہے۔ اس تعمیراتی کام کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں مردوں کے ساتھ ساتھ 4 خواتین اپرنا نکم، تیجسوینی پاٹل، اراوتی کدم اور آیوشی ورگنتیوار نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Trying to Set World record: ایک سو دس گھنٹے میں تعمیر ہورہا ہے 75 کلو میٹر کا روڈ

India’s highway authority creates World Record: عالمی ریکارڈ: 105.33 گھنٹے میں 75 کلو میٹر لمبی سڑک تعمیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.