ETV Bharat / state

Bomb Blast Accused Colonel Purohit: کرنل پروہت کو دھچکہ، ہائی کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے لگانے سے انکار کیا

author img

By

Published : Apr 1, 2022, 9:08 PM IST

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملہ کے کلیدی ملزم کرنل پروہت کو گزشتہ روز اس وقت شدید دھچکہ لگا جب ممبئی ہائی کورٹ نے مقدمہ سے ڈسچارج کیے جانے والی عرضداشت پر فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ وہیں یومیہ سماعت پر اسٹے لگانے سے بھی انکار کردیا۔ High Court Refused to stay the Trial of Colonel Purohit

کرنل پروہت کو دھچکہ، ہائی کورٹ نے ٹرائل پر اسٹے لگانے سے انکار کیا

ممبئی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس پی آر ورالے اور جسٹس ایس ایم موڈک کے روبرو سی آر پی دفعہ 197 کے تحت مقدمہ سے ڈسچارج کرنے والی کرنل پروہت کی عرضداشت پر سماعت عمل میں آئی۔ h Court Refused to stay the Trial of Colonel Purohit

ایڈووکیٹ بی اے دیسائی نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم کا یہ دعویٰ ہیکہ بم دھماکہ کے دوران وہ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا. ملزم بم دھماکوں کی سازش رچنے کا اہم رکن ہے لہذا الزام کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ملزم کی عرضداشت پر سماعت کرنا چاہیے۔

اسی درمیان کرنل پروہت کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یا تو ملزم کی ڈسچارج کی عرضداشت پر سماعت کی جائے یا پھر مقدمہ جاری سماعت کو روکا جائے۔ کرنل پروہت کے وکیل کو عدالت نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت روکنے کا سوال ہی نہیں ہے۔ 246 سرکاری گواہان اپنے بیانات کا اندراج کراچکے ہیں اور عدالتی کارروائی یومیہ بنیاد پر جاری ہے۔

عدالت نے ملزم کرنل پروہت اور دیگر بھگوا ملزمین کی جانب سے داخل کردہ عرضداشتوں پر ایک ساتھ سماعت کیے جانے کا حکم جاری کیا اب اس معاملے کی سماعت ممبئی ہائی کورٹ میں 21 جون کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.