ممبئی: ہیرا گولڈ کی سی ای او نوہیرا شیخ Heera Gold founder Nowhera Shaikh نے بھارتی بازار میں اپنے قدم دوبارہ سے جمانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس بار انہوں نے ڈیجیٹل گولڈ کے نام سے ایک نئی اسکیم New Digital Gold Scheme لانچ کی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ ایک گرام سے لیکر دس گرام تک سونا آن لائن خرید سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ زیادہ مقدار میں بھی سونا خریدا جا سکتا ہے۔
ڈیجیٹل زمانے میں یہ کاروبار فائدے مند رہےگا لیکِن اہم یہ ہے کہ اب سرمایہ کار کیسے بھروسہ کریں کیونکہ پہلے کی ڈوبی رقم کا اب تک کوئی اتا پتہ نہیں ہے۔ اس پر شیخ نے کہا کہ ڈیجیٹل گولڈ کے نام سے ایک نئی اسکیم کا آغاز کیا ہے اب وہ اپنے کاروبار کو مزید آگے بڑھائیں گی تاکہ سرمایہ کاروں کے پیسے واپس کر سکیں۔
وہیں دفتر کھلنے کے بعد سرمایہ کاروں نے ہنگامہ برپا کر دیا، جس کے بعد نوہیرہ شیخ نے سب کو ان کی رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ اب تک کسی کی رقم واپس نہیں کی گئی جس سے لوگ پریشان ہیں۔ Nowhera Shaikh Launches New Digital Gold Scheme
واضح رہے کہ نوہیرا شیخ کے خلاف ممبئی سمیت پورے ملک میں 17 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں، جس کے بعد انہیں ڈھائی سال تک جیل میں رہنا پڑا تھا۔ Heera Gold Scam
سپریم کورٹ نے نوہیرہ شیخ کی ضمانت اس شرط کے ساتھ منظور کی تھی کہ وہ سرمایہ کاروں کی رقم واپس کر دیں گی لیکن جیسے ہی وہ باہر آئیں انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ ان کے سرمایہ کاروں کی تفصیلات تفتیشی ایجنسیوں کے پاس ہیں، لہٰذا جب وہ ان کے حوالے کریں گے، عوام کو پیسے واپس کر دیں گی۔
ارشاد انصاری نام کے ایک سرمایہ کار نے بتایا کہ یہ سراسر فراڈ ہے، اس نے 2017 میں رقم جمع کروائی لیکن نہ تو رقم ملی اور نہ ہی ان کی اصل رقم ملی، اگلی سماعت 19 فروری کو سپریم کورٹ میں ہے، اس لیے نوہیرہ شیخ اپنا کاروبار چلا رہی ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل گولڈ کے نام سے اسکیم شروع کی ہے تاکہ وہ سپریم کورٹ میں بتا سکیں کہ انہوں نے اپنا کاروبار دوبارہ شروع کیا ہے لیکن اصل معاملہ یہ ہے کہ اب تک سرمایہ کاروں کا پیسہ واپس کیوں نہیں آیا۔ Nowhera Shaikh Launches New Digital Gold Scheme
واضح رہے کہ نوہیرہ شیخ نے کاروبار کے نام پر پورے ملک کے مسلمانوں سے 20000 کروڑ کا سرمایہ جمع کیا تھا، معاملہ کچھ دنوں تک اچھا رہا لیکن بعد میں لوگوں کو ان کے پیسے ملنا بند ہو گئے، لوگوں نے قانونی کارروائی کا سہارا لیا اور آخر کار شیخ کے جیل سے باہر آنے کے بعد لوگوں کو ایک امید نظر آئی تھی لیکن جیل سے باہر آنے کے بعد بھی سرمایہ کار پریشان ہیں اور ان کا سرمایہ ڈوبتا ہوا محسوس ہورہا ہے اسی وجہ سے ممکن ہے کہ انہیں دوبارہ جیل کا سامنا کرنا پڑے۔ Heera Gold Scam