ETV Bharat / state

اورنگ آباد شہر میں پیٹرول ڈیزل کے قلت کی افواہ - ہڑتال کی افواہ

petrol And Diesel shortage rumor ہٹ اینڈ رن قانون کی مخالفت میں پیٹرول و ڈیزل ٹینکر ڈرائیورس پھر سے ایک بار ہڑتال پر جانے کی افواہ نے شہر میں پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگا دی ہیں، اور پیٹرول کے حصول کو لیکر شہریان میں تشویش کا ماحول پایا جا رہا ہے۔

اورنگ آباد شہر میں پیٹرول ڈیزل نا ملنے کی افواہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 2:08 PM IST

اورنگ آباد:ملک کے مختلف علاقوں میں ہٹ اینڈ رن قانون کی مخالفت میں ٹرک ڈرائیور ہڑتال کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں پٹرول سپلائی کرنے والے ٹینکر ڈرائیورز کی پھر سے ایک بار ہڑتال کرنے کی افواہ پھیلنے کی وجہ سے شہر میں پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں پٹرول کے حصول کو لیکر شہریان میں تشویش کا ماحول پایا جا رہا ہے۔

تاہم پٹرولیم ڈیلر اسوسی ایشن نے شہر میں پٹرول نہ ملنے کی افواہوں کو غلط ثابت کیا ہے۔ شہر میں گزشتہ دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر پٹرول ڈیزل ٹینکر ڈرائیورس کی ملک گیر ہڑتال کی خبر گشت کر رہی ہے، جس کے باعث شہر میں پیٹرول پمپ بے مدت بند رہنے اور پیٹرول دستیاب نہ ہونے کی افواہ بھی گردش کرنے لگی ہے۔

اورنگ آباد پیٹرولیم ڈیلر سنگھٹنا کے شہر صدر عقیل عباس نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شہریان سے پیٹرول کو لیکر تشویش کا شکار نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی میں اردو میلے کا آج پہلا دین دس ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی

انھوں نے بتایا کہ شہریان کی بے جا اور قبل از قطاروں کی وجہ سے شہر میں پیٹرول کی مصنوعی قلت کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، لہذا شہریان کو کسی بھی افواہ کا شکار نہ ہوتے ہوئے عوام کا تعاون کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.