اورنگ آباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں میں یہ افواہ پھیل گئی ہے کہ اب کچھ دنوں کے لیے پیٹرول پمپ بند رہیں گے۔ اس افواہ کے بعد لوگ تیل لینے کے لئے پٹرول پمپ پر اپنی گاڑیاں لے کر کھڑے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے جب ان لوگوں سے بات کی تو انھوں نے بتایا کہ انھیں پیٹرول بھرنے میں ایک سے دو گھنٹے لگ رہے ہیں۔ اس دوران کچھ لوگ ایسے بھی تھے جن کی صحت خراب ہوئی۔ جبکہ کچھ لوگوں نے حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں خطرے میں کھڑے ہونے کی عادت ہو گئی ہے۔ لیکن آنے والے 3 ماہ میں وہ حکومت کو اس کی جگہ دکھا دیں گے۔ گزشتہ رات سے ہی اورنگ آباد شہر کے کئی پیٹرول پموں پر لوگوں کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد میں پارلیمانی انتخابات کو لے کر سیاسی لیڈران سرگرم
لوگوں کو یہ ڈر ہے کہ اگر پٹرول بند ہو جاتا ہے تو انہیں پھر گاڑیاں چلانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہیں پیدل ہی سفر کرنا پڑے گا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں صبح نوکری پر جانا تھا لیکن گاڑی میں پٹرول نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی گاڑی راستے میں ہی بند ہو گئی۔ انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔