مسٹر مودی نےمختلف ٹویٹ میں دونوں ریاستوں کا پارٹی کے حق میں ووٹ کرنے کے لیےشکریہ اداکیا۔
ہریانہ کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا،'ہمیں آشیرواد دینے کے لیے ہریانہ کے عوام کا شکریہ۔ ہم اسی جذبے اور بے لوثی کے ساتھ ریاست کی ترقی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ میں ہریانہ میں بی جے پی کے کارکنان کی سخت محنت کی تعریف کرتا ہوں۔ کارکنان نے محنت کی اور ترقی کے ایجنڈے کو عوام کے درمیان لے گئے
مہاراشٹر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام نے اپنےجذبے کے مطابق قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے)کو آشیرواد دیا ہے۔ ایک بار پھر عوام کا تعاون پاکر ہم شائستہ ہیں۔
مہاراشٹر کی ترقی کے لیے ہمارا کام جاری رہے گا۔ میں بی جے پی اور شیوسینا کے تمام کارکنان اور پورے این ڈی اے خاندان کو ان کی سخت محنت کے لیے سلام کرتا ہوں'۔
نریندر مودی نے کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ مہارشٹرا اور ہریانہ وکاس کی نئی اونچائی کو پار کرئے گا۔
اس موقع پر عوام نے 'مودی ہے تو ممکن ہے' کے نعرے لگائے۔