ETV Bharat / state

Hajj 2022: اورنگ آباد حج ہاؤس بن کر تیار لیکن۔۔۔ - اورنگ آباد میں حج ہاؤس بن کر تیار

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت بن کر تیار ہو چکی ہے لیکن اب تک اس عمارت کا افتتاح نہیں ہوسکا تاہم رواں برس بھی اورنگ آباد کے عازمین کو جامع مسجد سے ہی حج کے لیے روانہ ہونا پڑے گا۔Hajj House building completed in Aurangabad

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت بن کر تیار، پھر بھی عازمین حج مایوس

author img

By

Published : Jun 2, 2022, 5:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، لیکن اب تک اس عمارت کا افتتاح نہیں ہوا ہے اسی لیے اس سال بھی اورنگ آباد کے عازمین کو جامع مسجد سے ہی حج کے لئے روانہ ہونا پڑے گا۔ اِس پر رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت کی پالیسی پر نکتہ چینی کی۔ ان کا الزام ہے کہ ریاست کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے معاملات کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے۔Hajj House building completed in Aurangabad

اورنگ آباد میں حج ہاؤس کی عمارت بن کر تیار

کورونا وبا کی وجہ سے دو سال سے عازمین حج کو فریضہ حج کی سعادت نصیب نہیں ہوسکی، اس مرتبہ حاجیوں کو مشروط اجازت ملی ہے، اورنگ آباد میں 2013 میں شاہی مسجد کے دامن میں حج ہاؤس کی تعمیر شروع ہوئی تھی ، اس حج ہاؤس کو مکمل ہونے میں تقریباً ایک دہائی کا عرصہ لگا۔ عمارت آج پوری طرح تیار ہے لیکن حکومت کی سرد مہری کی وجہ سے اس سال بھی عازمین شہر کی تاریخی جامع مسجد سے ہی سفر حج پر روانہ ہونگے۔ اورنگ آباد کے ایم پی سید امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت کی پالیسی پر نکتہ چینی کی ، ان کا الزام ہیکہ ریاست کی موجودہ حکومت مسلمانوں کے معاملات کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: Hajj 2022: بھوپال میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.