ETV Bharat / state

مالیگاؤں: صوبائی جمعیت کی مجلس عاملہ میں حافظ عنایت اللہ محمدی ناظم منتخب

ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 'بچوں کی تعلیم و تربیت کے تعلق سے ہمیں کچھ اہم فیصلہ لینا ضروری ہے۔

مالیگاؤں: صوبائی جمعیت کی مجلس عاملہ میں حافظ عنایت اللہ محمدی ناظم منتخب
مالیگاؤں: صوبائی جمعیت کی مجلس عاملہ میں حافظ عنایت اللہ محمدی ناظم منتخب
author img

By

Published : Jun 28, 2021, 11:34 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں اہل حدیث منزل،گولڈن نگر کی صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ارکان عاملہ کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت صوبائی جمعیت کے امیر ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے کی۔

اس میٹنگ کی نظامت مولانا حافظ عنایت اللہ محمدی (نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر) نے کی جب کہ حافظ ایمن محمدی کی تلاوت کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔

ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ 'بچوں کی تعلیم و تربیت کے تعلق سے ہمیں کچھ اہم فیصلہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہمیں مکاتب کی نگرانی کرتے رہنا چاہئے کہ بچوں میں صلاحیت پیدا ہورہی ہے یا نہیں اور ان کے اخلاق و کردار میں نکھار پیدا ہوا ہے یا نہیں۔'

اس میٹنگ میں احسن البیان مراٹھی قرآن کو نئے طرز پر کمپوزنگ کروانے اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی بابت فیصلہ ہوا۔ اس کے علاوہ مجلس علماء اہل حدیث کو ازسر نو مرتب کرنے پر اتفاق ہوا۔

اسی طرح صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی رویت ہلال کمیٹی تشکیل دی گئی، علاوہ ازیں ریاست میں تاریخ اہل حدیث مہاراشٹر کی ترتیب و تدوین کے لیے ایک کمیٹی تشکیل عمل میں آئی۔

صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم کی جگہ مولانا فضل الرحمٰن محمدی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد یہ جگہ خالی تھی۔ مجلس عاملہ کے اراکین کی متفقہ رائے اور مشورہ سے حافظ عنایت اللہ محمدی کو صوبائی جمعیت اہل حدیث کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا گیا، اس کے علاوہ نائب امیر دوم کی جگہ جمعیت اہل حدیث شولاپور کے ناظم مولانا طاہر بیگ محمدی کو منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جمیعت علماء مالیگاؤں، شہریان کے کاغذات کی درستگی کے لیے سرگرم

آخر میں مجلس عاملہ کے اراکین نے بالاتفاق فیصلہ کیا کہ ذمہ داران جمعیت اور صوبائی جمعیت سے منسلک متحرک وفعال افراد پر جو کوئی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ہم ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حسب ضرورت ان پر تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے۔

اس میٹنگ میں اراکین مجلس عاملہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ جس میں مولانا یوسف محمدی(ناندیڑ) مولانا عطاء اللہ محمدی(آکوٹ) رضوان احمد سلفی (احمد نگر) مولانا طاہر بیگ محمدی (شولاپور) مولانا عبدالوحید سلفی(ناسک) جناب سلیم بھائی( ناگپور ) مولانا کلیم احمد محمدی (اورنگ آباد) مولانا جمال الدین محمدی (دھولیہ) حافظ زاھد محمدی (نندوربار) جناب محمد اسرائیل (آکولہ) سیٹھ رشید احمد فیضی، مولانا شکیل احمد فیضی، شفیق الرحمٰن، نور پریس، اقبال احمد محمدی ،حافظ اشفاق احمد محمدی، حافظ سعد عمیر مدنی وغیرہ اراکین عاملہ ومدعوئین خصوصی شریک رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.