ETV Bharat / state

Gym Center For Hijab Clad Women باحجاب خواتین کے لیے جم سینٹر

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ کھڈک میں تین خواتین مل کر ایک جم سینٹر چلارہی ہیں۔ Gym Center For Hijab Clad Women

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 8:43 PM IST

باحجاب خواتین کے لیے جم سینٹر
باحجاب خواتین کے لیے جم سینٹر

ممبئی : ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے کھڈک میں سمیرہ، تسنیم اور کلیانی یہ تینوں خواتین ملکر ایک جم سینٹر چلا رہی ہیں۔ جس کا مقصد علاقے کی وہ باحجاب خواتین جو کہیں باہر یا مہنگے جم میں نہیں جاسکتی وہ یہاں آکر ورزش کرسکیں۔ ڈاکٹر سے صلاح و مشورے کے بعد اپنا فزکل فٹنس بہتر رکھنے کے لیے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین یہاں جم کرنے آتی ہیں۔ Gym center for hijab clad women In Mumbai

باحجاب خواتین کے لیے جم سینٹر

سمیرہ اس کے علاوہ خواتین کو بااختیار بنانے والی کئی غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جم شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اس علاقے میں جہاں گنجان آبادی والی جگہیں ہیں یہاں کی گھریلو خواتین اپنی صحت بہتر رکھ سکیں۔ ڈاکٹر اُن خواتین کو جم کا مشورہ دیتے ہیں لیکن وہ مہنگے جم یا اس جم میں جہاں پردے کا کوئی معقول انتظام نہیں ہو وہاں جانے سے گریز کرتی ہیں اس لیے انہوں نے ایسا کچھ سوچا جہاں علاقے کی خواتین بلا جھجھک یہاں آسکیں ۔ یہاں پردے کے انتظام کے ساتھ خواتین حجاب میں ورزش کرتے نظر آتی ہیں۔اس جم کے ممبران کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

کلیانی ایک یوگا ٹیچر ہیں انہیں آٹھ برس کا تجربہ ہیں۔انہوں نے یوگا کے لیے اس علاقے کا انتخاب کیا۔ کلیانی کے مطابق یہاں لوگ ان کے لیے نئے ہیں وہ چاہتی ہے کہ ایسی خواتین جو مہنگے یوگا سینٹر نہیں جاسکتی وہ یہاں آکر کم فیس میں یوگا کرسکتی ہیں۔ تسنیم جم ٹرینر ہے تسنیم کہتی ہیں وہ یہاں جم کرنے کے لئے آتی تھیں اور ان کی سمیرہ سے دوستی ہوگئی اور اب تسنیم یہاں جم ٹرینر کے عہدے پر فائز ہیں ۔ Gym Center For Hijab Clad Women

ممبئی کا یہ مسلم علاقہ جہاں طبی سہولت و بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں۔اس علاقے میں اس طرز پر اگر جم سینٹر قائم کیے جائیں تو یہاں کی خواتین کے لیے ایک بہتر قدم ثابت ہوگا جو جم کے لیے دور دراز علاقے کا چکر کاٹتے نظر آتی ہیں۔ یا تو مہنگے جم یا پھر بے پردگی کے سبب جانے سے گریز کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : BMC Orders Demolition نواب مسجد ٹرسٹ کی ایک عمارت کو منہدم کرنے کا حکمنامہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.