ETV Bharat / state

Gyanvapi Mosque Survey: مالیگاؤں میں گیان واپی مسجد معاملے میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ - گیان واپی مسجد سروے

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گیان واپی مسجد معاملے کو لے کر ایس ڈی پی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بتا دیں کہ ہندو فریق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کے احاطے کے اندر کنویں سے شیولنگ برآمد ہوا ہے۔ جس کے بعد نچلی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ Gyanvapi mosque survey

مالیگاؤں میں گیان واپی مسجد معاملے میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : May 17, 2022, 4:21 PM IST

مالیگاؤں: گیان واپی مسجد میں تیسرے اور آخری دن کیے گئے سروے میں ہندو فریق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسجد کے احاطے کے اندر کنویں میں سے شیولنگ برآمد ہوا ہے. جس کے بعد نچلی عدالت نے ضلع انتظامیہ کو اس جگہ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا جہاں شیولنگ پائے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔ اس تناظر میں ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے خیابان نشاط چوک میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے کل رات 11 بجے کے درمیان ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ Gyanvapi mosque survey

مالیگاؤں میں گیان واپی مسجد معاملے میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

اس دوران ایس ڈی پی آئی کے درجنوں کارکنان نے گیان واپی مسجد بچانا ہے اور مودی سرکاری کے خلاف مردہ باد جیسے نعرے بھی لگائے گئے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے مقامی صدر راحیل احمد نے کہا کہ معزز عدالت کا حکم عبادت گاہوں کے ایکٹ 1991 کے خلاف ورزی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کی مذہبی خصوصیت کا وہی حال رہنا چاہیے جیسا کہ 15 اگست 1947 کو تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیان واپی مسجد سے متعلق تنازعہ اور خلل کوئی نئی بات نہیں ہے، لیکن یہ آر ایس ایس کے ایجنڈے کا ایک حصہ ہے کہ مذہبی عبادت گاہوں اور دیگر مذہبی مقامات خصوصی مسلمانوں کی تعمیر کردہ اور ملکیتی تاریخی یادگاروں کو تباہ کرنا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.